سندھ حکومت کراچی میں عوام کو پینے کا صاف پانی ان کی دہلیز تک پہنچانے کا عزم رکھتی ہے،جام خان شورو
جمعرات 29 ستمبر 2016 16:36
(جاری ہے)
اس موقع پر عالمی بینک کے وفد کو کراچی میں فراہمی آب کے نظام اور لگائی جانے والی مشینری سمیت تمام امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
صوبائی وزیر بلدیات نے اس موقع پر KWSB میں مالی بحران سمیت دیگر سے عالمی بینک کے وفد کو آگاہ کیا اور کہا کہ ادارے کو مالی بحران سے نکالنے کے لئے سندھ حکومت کی جانب سے بھی خصوصی گرانٹ دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ KWSB میں بلنگ بالخصوص کمرشل بلنگ کی ادائیگیوں کے نا ہونے سے بھی ادارہ مالی بحران کا شکار ہے۔ انہوں نے اس موقع پر ایم ڈی واٹر بورڈ اور ڈی ایم ڈی ریکوری کو بھی سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ایک ماہ کے اندر اندر کمرشل بلنگ کے نظام کو آؤٹ شورس کیا جائے اور ریکوری کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اب اس معاملے پر کسی قسم کی کوئی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایک ماہ کے بعد کوتاہی کے مرتکب افسران اور ملازمین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس موقع پر ورلڈ بینک کے پروجیکٹ مینیجر برائے ورلڈ واٹر گلوبل پریکٹس مائیکل ہانین نے صوبائی وزیر بلدیات کو یقین دلایا کہ ورلڈ بینک کراچی میں پانی کے بحران کے خاتمے اور عوام کو صاف و شفاف پینے کے پانی کی فراہمی میں سندھ حکومت اور KWSB کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گا۔ بعد ازاں صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو نے وفد کے سربراہ اور ارکان کو سندھ کی روائتی اجرک اورسندھ ٹوپی کا تحفہ بھی پیش کیا اور انہیں KWSB کی جانب سے شیلڈ بھی پیش کی۔مزید اہم خبریں
-
یوکرین: خارکیئو پر حملوں میں شدت سے انسانی امدادی ضروریات میں اضافہ
-
طویل خطرناک راستے لیکن مہاجرت خوشحالی کا سبب بھی
-
قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے روف حسن حالت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل
-
رواں سال عالمی سیاحت میں اضافے کی امید، یو این ٹورازم
-
وقت آگیا ہے کہ ملک کو اس نہج سے نکالنے کیلئے ہمیں بہت سی باتیں کرنا پڑیں گی
-
بانی پی ٹی آئی نے دبئی لیکس میں شامل افراد کی منی ٹریل کا مطالبہ کیا ہے، بیرسٹر گوہر
-
چند افراد آئینی حدود کو پار کر رہے ہیں، اسد قیصر
-
شہبازشریف (کل) صدرابراہیم رئیسی کی نمازجنازہ میں شرکت کیلئے ایران روانہ ہوں گے
-
راؤف حسن پر بلیڈ سے ان کی گردن کاٹنے کیلئے حملہ کیا گیا
-
پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کو تجارتی اور ٹرانزٹ مرکز فراہم کرنے کی پیشکش
-
طالبان کو قطر میں یو این نمائندوں کے اجلاس میں شرکت کی دعوت
-
رئوف حسن کے ساتھ اگرکوئی واقعہ پیش آیا ہےتو وہ اس کی رپورٹ درج کرائیں، قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، اعظم نذیرتارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.