شہری کی لاکھوں روپے کی رقم ہڑپ کر کے مقدمے میں ملزم کو 8سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا

جمعرات 29 ستمبر 2016 22:44

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 ستمبر - 2016ء) سپیشل جج سنٹرل محمد نعیم ارشد نے ایک شہری کی لاکھوں روپے کی رقم ہڑپ کر کے مقدمے میں ملزم امریز اختر کو 8سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سپیشل جج سنٹرل محمد نعیم ارشد نے ایف آئی آرنمبر29/9 بی ایس ایف آئی اے ، اے ایچ آئی سی راولپنڈی میں نامزد ملزم امریز اختر کو 8سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ ملزم نے مدعی سے تین لاکھ روپے لے ک یہ رقم ان کے سوڈان میں مقیم دو بیٹوں کو بھیجنے کا وعدہ کیا تھا تاہم وہ ایسا کرنے میں ناکام رہا۔