ٹام کروز کی ایکشن فلم ’جیک ریچر؛نیور گوبیک ‘کا ٹریلر جاری
جمعہ 30 ستمبر 2016 18:29
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 ستمبر - 2016ء) ایکشن کے دیوانوں کے لئے خوشخبری ہے کہ 2012میں باکس آفس پر دھوم مچانے والی ہالی وڈ فلم ’جیک ریچر‘کا سیکوئل تیار کر لیا گیا ہے۔ہالی وڈ کے مایہ ناز اداکار ٹام کروز کی ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور نئی تھرلر فلم’جیک ریچر؛نیور گو بیک‘کا ٹریلر جا ری کر دیا گیاہے۔
(جاری ہے)
نامور ناول سے ماخوذ، ہدایت کارایڈورڈ وِک کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم کی کہانی ایک ایسے ذہین اور پیشہ ور ایجنٹ کے گِرد گھوم رہی ہے جو ایک قتل کی تحقیقات کرتے کرتے اہم شخصیات کے ملوث ہونے کے شواہد تک پہنچ جاتا ہے۔
ٹام کروز اور ڈان گرینگر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں گزشتہ حصے کی طرح اس بار بھی مرکزی کردار ہالی وڈ اداکار ٹام کروز نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں کیبی سملڈرز، ڈانیکا یاروش، ایلڈس ہوچ، پیٹرک ہوسنگر،ہوسٹ میکلینی، رابرٹ نیپر اور جیسن ڈوگلس شامل ہیں۔ایکشن ، کرائم ، ڈرامہ اور تھرل سے بھرپور مناظرکی عکاسی کرتی ہے۔ اس فلم کو96ملین ڈالر بجٹ سے تیار کیا گیا ہے جو پیر اماؤنٹ پکچرز کے تحت رواں سال 21اکتوبر کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.