پاکستان اور برطانیہ کا موجودہ تجارتی تعلقات کو مسلسل مزید مضبوط بنانے پر مکمل اتفاق
وفاقی سیکرٹری تجارت عظمت رانجھا سے ملاقات میں برطانوی ہم منصب کی پاکستان کو جی ایس پلس کے لیے برطانیہ اور یورپی یونین میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی
جمعہ 30 ستمبر 2016 21:48
لندن /اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 ستمبر - 2016ء ) پاکستان اور برطانیہ نے موجودہ تجارتی تعلقات کو مسلسل مزید مضبوط بنانے پر مکمل اتفاق رائے کا اظہار کیا۔ جمعہ کو وزارت تجارت کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق وفاقی سیکرٹری برائے تجارت عظمت علی رانجھا نے برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس کے ہمراہ برطانیہ کے محکمہ برائے بین الاقوامی تجارت کے سیکرٹری سرماٹین ڈونیلی سے ملاقات کی جس میں برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلاء کے بعد پاکستان اور برطانیہ کے مابین مستقبل کی تجارت کی جزویات اور تفصیلات طے کرنے کے بارے میں بات چیت ہوئی۔
پاکستان کے وفاقی سیکرٹری برائے تجارت عظمت علی رانجھا تجارتی مواقع کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں ان دنوں برطانیہ کے دورے پر ہیں اور ان کے شیڈول میں برطانوی محکمہ بین الاقوامی تجارت، خارجہ اور دولت مشترکہ دفتر کے اعلیٰ حکام ، برطانوی پارلیمنٹیرینز اور کلیدی کاروباری وتجارتی رہنما?ں اور چیمبرز کے عہدیداران سے ملاقاتیں شامل ہیں۔(جاری ہے)
مارٹین ڈونیلی سے ملاقات کے دوران دونوں اطراف نے موجودہ تجارتی تعلقات کو مسلسل مزید مضبوط بنانے پر مکمل اتفاق رائے کا اظہار کیا۔
برطانیہ نے پاکستان کو جی ایس پلس کے لیے نہ صرف برطانیہ بلکہ یورپی یونین میں بھی بھرپور تعاون کرنے کا یقین دلایا۔سیکرٹری تجارت نے مختصرمدت کے لیے جی ایس پی پلس جیسے انتظامات جاری رکھنے کے سلسلہ میں برطانیہ کے ساتھ بات چیت کی پاکستانی حکومت کی خواہش بارے بتایا اور برطانوی سیکرٹری ڈونلڈڈینلی کو بتایا کہ پاکستان بعدازاں برطانیہ کے ساتھ ترجیحی یا آزادانہ تجارتی معاہدہ بھی کرنا چاہتا ہے جس پر سرمارٹین ڈونیلی نے اس آئیڈیا کا خیر مقدم کیا اور یقین دلایا کہ برطانیہ یورپی یونین سے انخلاء کے بعد عالمی سطح پر خصوصاًپاکستان جیسے ممالک کے لیے کھلے دل سے کام کرے گاکیونکہ پاکستان کے برطانیہ کے تاریخی اور ثقافتی روابط رہے ہیں۔ دونوں اطراف نے ایسے انتظامات کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا جس سے پاکستان جی ایس پی پلس کی طرز پر برطانیہ کی مارکیٹوں تک ترجیحی طورپر رسائی حاصل کرسکے گا۔یہ بات بڑی اہم اور قابل ذکر ہے کہ برطانیہ پاکستان کا برآمداتی مرکز ہے اور دونوں ممالک کے مابین گذشتہ سال ہونے والی تجارت کا حجم 1584ملین پونڈ ز تھاجس میں برطانیہ کے لیے پاکستان کی 1069ملین پونڈز کی برآمدات تھیں اور پاکستان کی تجارت کا توازن بھی پاکستان کے حق میں ہے۔برطانوی حکومت کے اس نئے اور تازہ ترین عزم سے پاکستان کے ساتھ تجارت میں برطانوی تعاون کا اظہار ہوتا ہے جس سے دونوں ممالک کے تجارتی حجم میں بھی وسعت آئے گی اور اضافی سٹریٹجک مذاکرات کے تحت مشترکہ تجارتی ور سرمایہ کاری رہنما اصولوں کے تازہ ترین جائزہ کا 4ارب پونڈز کا تجارتی ہدف پورا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.