عبدالوحید صدیقی نے آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کر لی

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 22:11

عبدالوحید صدیقی نے آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کر لی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اکتوبر - 2016ء ) وفاقی شرعی عدالت کے سابق جج اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے تاحیات رکن جسٹس ریٹائرڈ عبدالوحید صدیقی نے آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کر لی۔جس کا باضابطہ اعلان انہوں نے گزشتہ روز پارٹی کے چھٹے یوم تاسیس کے موقع پر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد کی موجودگی میں پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ عبدالوحید صدیقی نے کہاکہ وہ بہت جلد آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کی وجوہات کا اعلان پریس کانفرنس میں کریں گے۔

اس موقع پر پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور کارکنان نے جسٹس ریٹائرڈ عبدالوحید صدیقی کی آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا خیرمقدم کیا۔ واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ عبدالوحید صدیقی وفاقی شرعی عدالت کے جج رہ چکے ہیں۔فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد اور دادا بائی یونیورسٹی کراچی میں بطور سینئیر پروفیسر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔وہ تحریک استقلال سندھ کے صدر بھی رہے ہیں۔ علاوہ ازیں وہ پندرہ کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :