چین نے مولانا مسعود اظہر کو دہشتگرد قرار دینے کی بھارتی قرار داد کے خلاف ویٹو میں 6 ماہ کی توسیع کردی

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 22:55

چین نے مولانا مسعود اظہر کو دہشتگرد قرار دینے کی بھارتی قرار داد کے ..

نیو یارک/نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اکتوبر - 2016ء ) چین نے کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کو دہشتگرد قرار دینے کی بھارتی قرار داد کے خلاف ویٹو میں 6 ماہ کی توسیع کردی جس کے بعد بھارت کے ہوش اڑ گئے اور اس کے ایوانوں میں ہلچل مچ گئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق چین نے مولانا مسعود اظہر کو دہشتگرد قرار دینے کی بھارتی قرار داد کے خلاف ویٹو میں 6 ماہ کی توسیع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

بھارت نے جنوری میں ہونے والے پٹھان کوٹ حملے کا الزام مولانا مسعود اظہر پر عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف مارچ میں اقوم متحدہ میں ایک قرار داد جمع کرائی تھی جس میں انہیں بلیک لسٹ میں شامل کرنے اور دہشتگرد قرار دینے کی درخواست کی تھی تاہم چین نے اس قرار داد کی مخالفت کرتے ہوئے اسے ویٹو کردیا تھا۔پیر کے روز چین کا ویٹو ختم ہوجانا تھا جس کے بعد خود کار طریقے کے تحت مولانا مسعود اظہر کو اقوام متحدہ کی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرلیا جانا تھا تاہم چین نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے اپنے ویٹو میں مزید 6 ماہ کی توسیع کردی ہے۔ چین کی طرف سے بھارتی قرارداد ویٹو کیے جانے کے بعد بھارت کے ہوش اڑ گئے ہیں اور اس کے ایوانوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔