ایم کیو ایم لندن کا فاروق ستار کو بنیادی رکنیت سے خارج کرنے کا اعلان

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 2 اکتوبر 2016 12:14

ایم کیو ایم لندن کا فاروق ستار کو بنیادی رکنیت سے خارج کرنے کا اعلان

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2اکتوبر۔2016ء)ایم کیو ایم لندن نے فاروق ستارکو پارٹی کی بنیادی رکنیت سے خارج کرنے کا اعلان کردیا ۔ ایم کیو ایم لندن کے سنئیر ارکان مصطفیٰ عزیز آبادی ، قاسم علی رضا ، واسع جلیل اور محمد اشفاق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کےمنتخب کنوینر ندیم نصرت کے سوا کوئی نہیں ہے ۔ فاروق ستار کو پارٹی کی بنیادی رکنیت سے خارج کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

لندن سے جاری پریس ریلیز کے ذریعے جاری بیان میں ایم کیو ایم لندن کے سنئیر ارکان نے کہا ہے کہ فاروق ستار کا نام بار بار غداری کا اعادہ کرنے پر خارج کیا گیا ہے ۔ فاروق ستار تنظیمی فیصلے عوام پر تھوپنے کا اختیار نہیں رکھتے ہیں ۔ فاروق ستار ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر بھی نہیں رہے ۔ شہیدوں کی قربانیوں کا پاس رکھنے والے ایم کیو ایم کے تمام ارکان سینٹ اور ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی فوری استعفیٰ دیدیں ۔ کارکنان و عوام ندیم نصرت کے ہراُس بیان پر یقین کریں جس کی توثیق بانی نے کی ہو۔