تعز میں یمنی فوج کی پیش قدمی،فضائی حملوں،جھڑپوں میں 22 جنگجو ہلاک
حوثی ملیشیا پہلے اپنے جنگجوؤں کو غیر مسلح کرے پھران سے امن معاہدہ ممکن ہوگا ،ترجمان عرب اتحاد
اتوار 2 اکتوبر 2016 12:32
الریاض/صنعاء (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل احمد العسیری نے کہا ہے کہ حوثی باغی ملیشیا کو کالعدم قرار دیے جانے تک یمن میں کوئی بھی امن معاہدہ سعودی مملکت کے لیے قابل قبول نہیں ہوگا اور اس کو مسترد کردیا جائے گا۔ حوثی ملیشیا کے جنگجو غیر مسلح ہوکرکمیونٹی میں اپنے تناسب کے مطابق معمول کی سیاسی زندگی کی جانب لوٹ جائیں کیونکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2216ء میں بھی یہی صراحت کی گئی ہے۔
ادھر جنوب مغربی شہر تعز میں یمنی فوج نے پیش قدمی کی ہے اور اتحادی طیاروں کے فضائی حملوں میں حوثی ملیشیا اور سابق صدر علی عبداﷲ صالح کی وفادار فورسز کے کم سے کم بیس جنگجو ہلاک ہوگئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میڈیا سے بات چیت میں سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل احمد العسیری نے کہا کہ تنازعے کے سیاسی حل کی ضرورت کے باوجود سعودی عرب ایسے کسی بھی سمجھوتے کو مسترد کردے گا جس میں حوثی ملیشیاؤں کو اپنے مسلح جنگجوؤں کو بدستور رکھنے کی اجازت دی گئی ہو۔(جاری ہے)
ادھر جنوب مغربی شہر تعز میں یمنی فوج نے پیش قدمی کی ہے اور اتحادی طیاروں کے فضائی حملوں میں حوثی ملیشیا اور سابق صدر علی عبداﷲ صالح کی وفادار فورسز کے کم سے کم بیس جنگجو ہلاک ہوگئے ۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.