ملک میں دوبارہ بغاوت کی افواہیں عوام میں مایوسی پیدا کرنے کیلئے پھیلائی جارہی ہیں ،ترک وزیراعظم
دوبارہ بغاوت کی کوشش کی گئی تو ا سے پہلے سے بھی بری طرح ناکام بنادیا جائے گا ،ملک میں ہنگامی حالات کی وجہ سے عوام کی روزمرہ زندگی پر کوئی منفی اثرات مرتب نہیں ہوئے، کابینہ میں کوئی ردو بدل نہیں کیا جا رہا ہے، بن علی یلدرم کا استقبالیہ سے خطاب
اتوار 2 اکتوبر 2016 15:17
انقرہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ملک میں ایک بار پھر بغاوت کی افواہیں صرف عوام میں مایوسی پیدا کرنے کیلئے پھیلائی جارہی ہیں جو صرف دہشت گرد تنظیم فتح اﷲ ہی کا کام ہوسکتا ہے تاکہ ملک میں ایک بار پھر بے چینی پیدا کی جاسکے،دوبارہ بغاوت کی کوشش کی گئی تو ا سے پہلے سے بھی بری طرح ناکام بنادیا جائے گا ،ملک میں ہنگامی حالات کی وجہ سے عوام کی روزمرہ زندگی پر کوئی منفی اثرات مرتب نہیں ہوئے، کابینہ میں کوئی ردو بدل نہیں کیا جا رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق ترکی کی قومی اسمبلی کے 26 ویں دور کے دوسرے سیشن کے افتتاح کے موقع پر قومی اسمبلی کے اسپیکر اسماعیل قہرامان کی طرف سے دیے جانے والے استقبالیہ کے موقع پر وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ کہ ملک میں ہنگامی حالات کی وجہ سے عوام کی روزمرہ زندگی پر اس کے کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس کی مدت میں توسعی کے بارے میں ہمیں اس کے ختم کونے کا انتظار نہیں کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں وقت سے پہلے ہی اس سلسلے میں اقدامات اٹھا لینا چاہیے۔ انہوں نے ہنگامی حالات کے بارہ ماہ تک جاری رہنے سے متعلق سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہنگامی حالات کی تین ماہ توسیع سے متعلق بل تیار ہے اس کے علاوہ ابھی کوئی اور موضوع زیر غور نہیں ہے۔انہوں نے ملک میں ایک بار پھر بغاوت کھڑی کیے جانے سے متعلق پھیلی ہوئی افواہوں کے بارے میں کہا کہ اس قسم کی افواہیں صرف عوام میں مایوسی پھیلانے کی لیے پھیلائی جاتی ہیں۔ یہ صررف دہشت گرد تنظیم فتح اﷲ ہی کا کام ہوسکتا ہے تاکہ ملک میں ایک بار پھر بے چینی پیدا کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی افواہوں کی جانب زرہ بھر بھی توجہ نہیں دی جانی چاہیے بلکہ ان سب کو نظر انداز کردنیا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی اگر کوئی نئی کوشش کی گئی تو اس کوشش کو پہلے سے بھی بری طرح ناکام بنادیا جائے گا ارو حکومت نے پہلے ہی سے تمام طرح کے اقدامات اٹھا رکھے ہیں ۔انہوں نے کابینہ میں ہونے والی تبدیلیوں سے بھی چہ مگوئیوں کو مسترد کردیا اور کہا کہ کابینہ میں کوئی ردو بدل نہیں کیا جا رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.