بھارتی وزیر اعظم کا چین کے 67ویں قومی دن کے موقع پر مبارکبادی کا پیغام
اتوار 2 اکتوبر 2016 16:32
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء ) بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے عوامی جمہوریہ چین کے 67ویں یوم تاسیس کے موقع پر چین کے عوام کو مبارکباد دی ہے ، چین نے اپنے تہنیتی پیغام چین کے مائیکروبلاگن سائٹ وی بو پر بھیجا ہے ، ایک سرکاری بیان میں مودی کے حوالے سے وی بو پر بھیجے گئے پیغام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ’’ ہمارے تعلقات صدیوں سے پرانے ہیں جو روحانیت ، علم ،آرٹ، تجارت اور ایک دوسرے کی تہذیب کا احترام کرنے کا احاطہ کئے ہوئے ہیں اور مشترکہ خوشحالی پر مبنی ہیں بھارتی وزیر اعظم نے دونوں ایشیائی ممالک کے درمیان سٹرٹیجک تعلقات کو اجاگر کیا ۔
مودی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ ایسے موقع پر جبکہ دنیا ایشیا ء کی طرف دیکھ رہی ہے ، چین اور بھارت کی ترقی و خوشحالی اور ہمارے قریبی تعاون میں اتنی صلاحیت موجود ہے کہ وہ ایشیاء کے پرامن اور مستحکم مستقبل کی تشکیل کرسکے ، مودی نے اس بات زور دیا کہ نئی دہلی اور بیجنگ دونوں اپنے باہمی تعلقات کو مستحکم بنانے کی کوشش جاری رکھیں گے اور کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کی کامیابیوں سے تقویت حاصل کرسکتے ہیں۔(جاری ہے)
بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ حالیہ وقتوں میں ہم نے اپنے تعلقات کے مکمل شعبوں بھر میں اپنے ملوث ہونے کو فروغ دیا ہے اور باہمی اعتماد و اعتبار کو فروغ دینے اور عوامی تعلقات میں توسیع کو فروغ دینے پرزوردیا ہے اور ہم اس سمت میں اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.