عمران خان نے کرپشن کے خلاف اصولی موقف اپنایا ہے حکمرانوں کو عوام کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا ہو گا‘ڈاکٹر مراد راس
اتوار 2 اکتوبر 2016 17:53
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ عمران خان نے کرپشن کے خلاف اصولی موقف اپنایا ہے حکمرانوں کو عوام کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا ہو گا۔
(جاری ہے)
اپنے آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپشن اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اس ملک پر حکمرانی کرنے والے بھی کرپشن میں ملوث ہیں کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ لیا ہے تحریک انصاف کا احتجاج کرپشن کے خلاف جاری رہے گا۔
حکمران روڑے اٹکا کر اپنے لئے نتائج حاصل کرنا چاہتے لیکن تحریک انصاف ملک سے کرپشن ختم کر کے ہی دم لے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کے خلاف احتجاج پر حکمرانوں کی بوکھلاہٹ کو عوام اچھی طرح سمجھ گئے ہیں عمران خان نے ہمیشہ عوامی امنگوں کی ترجمانی کی ہے کرپشن کا خاتمہ اور ملک و قوم کی ترقی تحریک انصاف کا منشور ہے جب تک کرپٹ حکمران اقتدار پر قابض ہیں پاکستان ترقی نہیں کر سکتا یہ ہی وجہ ہے کہ اب عوام کرپٹ حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.