سی پیک منصوبہ خطے میں ترقی وخوشحالی کا عالی شان منصوبہ ہے، میاں شہبازشریف

چین کی سرمایہ کاری46ارب ڈالرز کی مدسے ہی تجاوز ،، ملک میں روزگار کے لاتعداد مواقع پیدا ہورہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

پیر 3 اکتوبر 2016 18:16

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 اکتوبر- 2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ خطے میں ترقی وخوشحالی کا عالی شان منصوبہ ہے۔ اس سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطہ میں سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوگا۔ چین کی سرمایہ کاری46ارب ڈالرز کی مدسے ہی تجاوز کرے گی۔

(جاری ہے)

چین کی سرمایہ کاری سے ملک میں روزگار کے لاتعداد مواقع پیدا ہورہے ہیں جبکہ پاک چین اقتصادی راہداری نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے دروازے کھول دئیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کو ریڈور کا منصوبہ گیم چینجر کی حیثیت رکھتاہے۔ اس سے ملک میں ترقی وخوشحاللی کا انقلاب آئے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ(ن) کے ایک وفدسے ملاقات میں کیا۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ نے ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں وفد کے شرکاء کوبتایا۔