بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ پوکھران میں گرکر تباہ ہوگیا ٗحادثے میں دونوں پائلٹ محفوظ رہے

پیر 3 اکتوبر 2016 20:20

بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ پوکھران میں گرکر تباہ ہوگیا ٗحادثے میں ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 اکتوبر- 2016ء) بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ پوکھران میں گرکر تباہ ہوگیا تاہم حادثے میں دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کا طیارہ صحرائی علاقے پوکھران میں گرکر تباہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

بھارتی فضائیہ نے طیارہ حادثے کی تصدیق کردی ہے ترجمان بھارتی فضائیہ کے مطابق تربیتی طیارہ جیگوارپوکھران میں گرکر تباہ ہوا تاہم دونوں پائلٹ نے کود کر جان بچالی اور وہ مکمل طور پر محفوظ رہے جب کہ طیارہ گرنے کے واقعے کی تحقیقات کے لئے حکم دے دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :