فرانسیسی فنکار کو قتل کی دھمکی دینے والی سعودی خاتون کا فرمانروا شاہ سلمان کی صاحبزادی ہونے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی پیر 3 اکتوبر 2016 22:08

فرانسیسی فنکار کو قتل کی دھمکی دینے والی سعودی خاتون کا فرمانروا شاہ ..

پیرس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 اکتوبر 2016ء) فرانسیسی فنکار کو قتل کی دھمکی دینے والی سعودی خاتون کا فرمانروا شاہ سلمان کی صاحبزادی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل فرانس کے دارلحکومت پیرس میں ایک سعودی خاتون نے اپنی محافظ کو ایک فرانسیسی فنکار کو قتل کرنے کا حکم دیا تھا۔

(جاری ہے)

سعودی خاتون نے فرانسیسی فنکار پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ اس کی تصاویر اتار کر انہیں مارکیٹ میں فروخت کرنا چاہتا ہے۔

اس معاملے کے بعد سعودی خاتون کے محافظ کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ جبکہ سعودی خاتون نے سفارتی استثنی کو حاصل کرتے ہوئے فوری فرانس سے روانہ ہو گئی تھیں۔ اب ان خاتون کے محافظ کو فرانسیسی عدالت میں پیش کیا گیا ہے جہاں اس نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی مالکن سعودی خاتون سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان کی صاحبزادی ہیں۔

متعلقہ عنوان :