دسمبر میں لاہور اور اسلام آباد سے بارسلونا کے لئے دو برائہ راست پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگا

منگل 4 اکتوبر 2016 23:01

دسمبر میں لاہور اور اسلام آباد سے بارسلونا کے لئے دو برائہ راست پروازوں ..

پیرس( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 اکتوبر- 2016ء) رواں سال دسمبر میں لاہور اور اسلام آباد سے بارسلونا کے لئے دو براہ راست پروازوں کا سلسلہ دوبارہ سے شروع کیا جا رہا ہے۔2015 میں لاہور ، اسلام آباد اور کراچی سے بارسلونا جانے والی ڈائریکٹ فلائٹس بند کر دی گئی تھیں جس کی وجہ سے پاکستانی کمیونٹی سخت مشکلات کا شکار تھی۔ سفیر پاکستان رفعت مہدی ،ڈسٹرکٹ مینجر لاہور سلیم اللہ شاہانی ، ڈائریکٹرمارکیٹنگ میجر خرم ،جنرل مینجر ایجنسی افیئرز کیپٹن ریحان ، چیئر مین پی آئی اے اعظم سہگل اور مسلم لیگ ن یورپ کے چیف آرگنائزر حافظ امیر علی اعوان کی خصوصی دلچسپی سے رواں سال 6 دسمبر یا 11 دسمبر کو لاہور اور اسلام آباد سے بارسلونا کے لئے دو ڈائریکٹ فلائٹس کا پریشن شروع کیا جا رہا ہے۔

منگل اور اتوار کو اْڑان بھرنے والی دو فلائٹس میں سے ایک بارسلوناسے پیرس اسلام آباد اور وہاں سے لاہور جائے گی جب کہ دوسری فلائٹ بارسلونا سے ڈائریکٹ لاہور آئے گی اسی طرح یہ فلائٹس بارسلونا اور پیرس کیلئے محو سفر ہوں گی ۔

(جاری ہے)

بارسلونا کے لئے قومی ائر لائن کا آپریشن دوبارہ شروع ہونے سے پاکستانی کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ کمیونٹی نے سفیر پاکستان میڈرڈ اور پی آئی اے انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ہم یہ آپریشن بند نہیں ہونے دیں گے۔ ۔

متعلقہ عنوان :