جدہ: سعودی شہری سے شادی کرنے والے غیر ملکیوں کے لیے نیا قانون متعارف
بدھ 5 اکتوبر 2016 12:23
جدہ : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر 2016ء): سعودی عرب میں جہاں غیر ملکیوں کا نکالنے کے لیے آوزیں بلند ہو رہی تھیں ۔ اسی دوران سعودی شورہ کونسل نے سعودی شہریوں ( مرد اور خواتین ) طلاق یافتہ ، رنڈوں ، اور سعودی بیواؤں کو غیر ملکی افراد سے شادی کرنے کی اجازت دی تھی ۔ شادی کے بعد میاں بیوی کے آپسی جھگڑے کی بنا پر سعودی شوہر وں کی طرف سے یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ وہ وزارتِ داخلہ کی ویب سائٹ عباشر پر اپنے لائف پارٹنر کو ایگزٹ ویزہ کے لیے کہ سکتاہے جو اسکی کفالت میں ہوتا ہو ۔
سعودی شہریوں سے شادی کے لیئے بنائے قانون کے مطابق سعودی مرد شہریوں یا سعودی خواتین کے ساتھ غیر ملکی شہری شادی کرتے ہی ان کی کفالت میں آ جاتا ہے ۔ لیکن جب دونوں میاں بیوی کے درمیان کوئی جھگڑا ہوتا ہے تو سعودی خاتون یا سعودی شوہر اپنے غیر ملکی ( شوہر یا بیوی ) کو اسی وقت ایگزٹ ویزا جاری کرنے کی ہدائت کر سکتا تھا ۔(جاری ہے)
جو کہ اس قانون میں بڑی خرابی کو ظاہر کرتا تھا۔
مگر گزشتہ روز جدہ کی فیملی کورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں کہا کہ کسی بھی خاندانی جھگڑ کی بنا پر اب سعودی شوہر یا سعودی بیوی اپنی ( غیر ملکی بیوی یا شوہر ) کو مقدمے کا فیصلہ ہونے تک کفالت یا سپانسر شپ سے نہیں ہٹا سکتا۔ نہ ہی زبردستی اس کو اپنے ملک بیجھا جا سکتاہے ۔ عدالت نے وزارتِ انصاف کی طرف سے بنائے گئے قانون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کسی سعودی شوہر یا سعودی بیو ی کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ اپنے غیر ملکی ( شوہر یا بیوی ) کو کسی جھگڑے کے بعد ملک سے بے دخل کر سکے ۔ اسکا فیصلہ مقدمے کا فیصلہ ہونے کے بعد ہی کیا جا سکتاہے ۔ سعودی عدالت کے اس فیصلے کو شہریوں نے سراہا ہے .مزید اہم خبریں
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
-
آصف زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے مستعفی
-
پاکستانی قونصلیٹ دوبئی کی جانب سے پاکستانی رضاکاروں کوتعریفی اسناد پیش کی گئیں
-
غیر ملکی کمپنیوں کا پی آئی اے کی خریداری میں عدم دلچسپی کا اظہار
-
امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی
-
آئی ایم ایف کیساتھ 6 تا 8 ارب ڈالر کے نئے پروگرام پر مذاکرات رواں ماہ ہونگے
-
الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کی مخصوص نشست کے کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا
-
فضل الرحمان کیساتھ رابطے میں ہیں، فیصلہ سوچ سمجھ کر کرینگے، اسد قیصر
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے رانا مشہود احمد خان کی ملاقات ، نوجوانوں کو پیشہ وارانہ اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کے حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.