صنعتی اداروں کی مو ثر انسپکشن، پیدوار میں اضافے اور مزدور کی حفاظت کی ضامن ہے‘سیکرٹری لیبر سہیل شہزاد
بدھ 5 اکتوبر 2016 12:54
(جاری ہے)
جرمنی کے ادارے GIZکے نمائندے رومینہ کوچیس ،سیلینڈر فلپس ،سٹیفن بفرلنگ ،ڈی جی لیبر محمد سلیم حسین، پراجیکٹ ڈائریکٹر ارشد محمود، ڈائریکٹر انڈسٹریل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ طاہر منظور و دیگر متعلقہ افسران اس موقع پر موجود تھے۔
سیکرٹری لیبر سہیل شہزاد نے کہا کہ فیکٹریوں کی مو ثر انسپکشن صنعتی پیدوار میں اضافے اور مزدور کی حفاظت کی ضامن ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ لیبر نے ” قانون برائے صحت وتحفظ صنعتی کار کنان 2016“برائے منظوری وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف بھیج دیا ہے ۔ نئے قانون کی رو سے کام کی جگہوں پر محکمانہ انسپکٹرز کا دائرہ کار وسیع کرتے ہو ئے رسمی کے ساتھ ساتھ غیر رسمی کام کی جگہوں کو بھی انسپکشن کے لیے لا زمی قرار دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کے تحت صوبہ بھر کے صنعتی و تجارتی اداروں میں لیبر قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے محکمہ لیبر وانسانی وسائل کے افسران کی استعداد کار میں اضافہ کی غرض سے ٹریننگ فراہم کی جارہی ہے ۔سہیل شہزاد نے کہا کہ مزدوروں اور صنعتی کارکنوں کو آکو پیشنل سیفٹی بارے آگاہی دینے، حاصل حقوق سے آگاہی دلانے اور کسی بھی استحصال سے محفوظ رکھنے کے لیے ان ہاؤس ٹریننگ سیشن کا انعقاد بھی عمل میں لا یا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صنعتی و تجارتی اداروں کی انتظامیہ ، سپروائزرز، مینیجرزاور دیگر انتظامی افسران کو آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ بارے 75سے زائد کورسز کروائے جاچکے ہیں۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر ارشد محمود نے اس مو قع پر کہا کہ کام اور ملازمت کی جگہوں پر محنت کشوں ، مزدوروں اور صنعتی کارکنوں کی صحت اور جانی تحفظ یقینی بنانے کے لیے آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ کے حوالے سے بین الاقوامی اداروں سے تصدیق شدہ کورسز بھی کروائے جائیں گے اورکورسز مکمل کرنے والے ماسٹرٹرینرزباقی افسران کو تربیت فراہم کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ صنعتی اداروں میں درپیش ممکنہ خطرات کے حوالے سے ورک پلیس تجزیہ بھی عمل میں لایا جارہاہے۔مزید تجارتی خبریں
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 72ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا جبکہ 100انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس سے زاید کی کمی دیکھنے ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.