راولپنڈی ،پولیس نے بغیر لائسنس جلوس نکالنے اور پولیس کیخلاف مزاحمت پر پچاس افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا

بدھ 5 اکتوبر 2016 23:24

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) تھانہ نیوٹاوٴن پولیس نے بغیر لائسنس کے جلوس نکالنے اور پولیس کیخلاف مزاحمت کرنے پر پچاس افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نیو کٹاریاں میں مجلس کے پروگرام ختم ہوا تو 40سے 50افراد محسن عباس کے مکان پر جمع ہوئے اور بغیر کسی لائسنس کے جلوس نکال کر گلی میں آگئے اور روڈ کو بلاک کرکے ماتم داری شروع کردی، جن کو منع کیا تو انہوں نے کارسرکار میں مداخلت کرتے ہوئے مزاحمت شروع کردی اور ماتم داری جاری رکھی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :