چیئرمین پیمرا کی میرٹ کے برعکس تعیناتی کیخلاف درخواست پر تمام ریکارڈ 23نومبر کو پیش کرنے کا حکم
جمعرات 6 اکتوبر 2016 17:52
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی میرٹ کے برعکس تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر تعیناتی کا تمام ریکارڈ 23نومبر کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔
(جاری ہے)
گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس قاسم خان نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار منیر احمد کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ قوانین کے تحت چیئرمین پیمرا کے عہدے کے لئے کم ازکم تعلیمی قابلیت پوسٹ گریجوائٹ مقرر ہیمگر وفاقی حکومت نے سیاسی بنیادوں پر ابصار عالم کو گریجوایٹ ہونے کے باوجود میرٹ کے برعکس عارضی طور پر اس عہدے پر تعینات کر دیا ہے جو کہ قوانین کے برعکس ہے ۔
سپریم کورٹ کے فیصلے اور قوانین کی روشنی میں حکومت میرٹ پر پورا اترنے والے امیدوار کو ہی پیمراء کے چیئرمین کے طور پر مستقل بنیادوں پر تعینات کر سکتی ہے۔لہٰذامعزز عدالت سے استدعا ہے کہ چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی تعیناتی کو کالعدم قرار دیا جائے ۔ جس پر فاضل عدالت نے چیئرمین پیمراء کی تعیناتی کا تمام ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 23نومبر تک ملتوی کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.