ڈاکٹروں کی تقرریاں وتعیناتی

جمعہ 7 اکتوبر 2016 23:12

پشاور۔07اکتوبر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 اکتوبر- 2016ء) خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی سفارشات پر مجاز حکام نے اورکزئی ایجنسی کے ڈاکٹر شباب حسین ولد قدرت حسین کی بحیثیت سینئر رجسٹرار سرجری(بی ایس۔18)ضلع بنوں کے ڈاکٹر نصیب الرحمن ولد محمد حلیم شاہ کی بحیثیت سینئر رجسٹرار میڈیسن بی ایس۔18،شیخ خلیفہ بن زید ماڈل ہسپتال سیدو ٹیچنگ ہسپتال سوات میں جبکہ ڈاکٹر محمد طارق خان ولد محمد عالم خان کی بحیثیت اسسٹنٹ پروفیسر ڈینٹسٹری (اورل اینڈ میکسیلو فیشل)بی ایس۔

(جاری ہے)

18،طارق عالم ولد عالمگیر خان کی بطور اسسٹنٹ پروفیسر ریڈیالوجی بی ایس۔18 سیدو میڈیکل کالج سوات میں اور ڈاکٹر منصور خان ولد عیسیٰ خان (جو اس وقت خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور میں بطور میڈیکل آفیسر کام کر رہے ہیں) کی بحیثیت سینئر رجسٹرار پلاسٹک سرجری بی ایس۔18 گنجو خان میڈیکل کالج میں فوری اور باقاعدہ طور پر تقرریاں و تعیناتیاں کی گئی ہیں۔مذکورہ ڈاکٹرز ایک سال کیلئے آزمائشی طور پر کام کریں گے۔اس امر کا اعلان محکمہ صحت حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔