بی اے /بی ایس سی ضمنی امتحانات دسمبرکے آخری ہفتے میں شروع ہونگے

جمعہ 7 اکتوبر 2016 23:12

پشاور۔07اکتوبر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 اکتوبر- 2016ء)کنٹرولر آف امتحانات سوات یونیورسٹی کے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق بی اے/بی ایس سی (پارٹ ون اور ٹو )ضمنی امتحانات دسمبر 2016کے آخری ہفتے میں شروع ہوں گے اس سلسلے میں امتحانی داخلہ فارم سوات یونیورسٹی سے ملحقہ تمام کالجوں ،سوات یونیورسٹی کی حدود کے اندر واقع نیشنل بنک آف پاکستان اور حبیب بنک لمیٹیڈ کی تمام شاخوں سے مفت حاصل کئے جا سکتے ہیں جبکہ یہ یونیورسٹی کی ویب سائٹwww.uswat.edu.pkسے ڈاؤن لوڈ بھی کئے جا سکتے ہیں جبکہ امتحانی فیس اور داخلہ فارم نارمل فیس کے ساتھ 24اکتوبر2016،لیٹ فیس کے ساتھ 31اکتوبر2016،دوگنی فیس کے ساتھ 7نومبر2016اور تین گنا فیس کے ساتھ 11نومبر2016تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہر پارٹ کے لئے الگ الگ امتحانی داخلہ فارم جمع کرائیں جبکہ نا مکمل اور متعلقہ فیس اوردستاویزات کے بغیر امتحانی داخلہ فارم اور درخواستوں کو قبول نہیں کیا جائے گا۔