کوئٹہ، محرم الحرام کے دوران امن وامان کے حوالے سے انسپکٹر جنرل فرنٹےئر کورکی زیر صدارت اجلاس

شرکاء کو محرم الحرم کے سلسلے میں سیکورٹی انتظامات سے متعلق بریفنگ

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 23:08

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8 اکتوبر- 2016ء) انسپکٹر جنرل فرنٹےئر کور بلوچستان میجر جنرل شیرافگن کی زیر صدارت فرنٹےئر کورہیڈکوارٹر میں محرم الحرام کی مناسبت سے امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام تاجر نمائندوں اعلیٰ سول اور پولیس افسران نے شرکت کی فرنٹےئر کور کے سیکٹر کمانڈر بریگیڈئر خالد بیگ اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے اجلاس کے شرکاء کو محرم الحرم کے سلسلے میں سیکورٹی انتظامات سے متعلق بریفنگ دی اور جلوسوں کی فضائی نگرانی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سول ہسپتال میں خصوصی انتظامات کا جائزہ لیاگیا انہوں نے کہاکہ علماء کرام فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور یکجہتی کے سلسلے میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں انسپکٹر جنرل فرنٹےئر کورمیجر جنرل شیرافگن نے معصوم خواتین کو نشانہ بنانے والے دہشتگرد انسان کہلانے کے مستحق نہیں دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو اتحاد اور اتفاق سے ناکام بنایا جائیگا اجلاس کے شرکاء کا سیکورٹی فورسز کیساتھ بھرپور تعاون کا عہد کیا گیا

متعلقہ عنوان :