بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ایئرپورٹ پر تابکاری مادے کا اخراج ٗہائی اڈے پر ریڈ الرٹ جاری

اتوار 9 اکتوبر 2016 17:05

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ایئرپورٹ پر تابکاری مادے کا اخراج ٗہائی ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9 اکتوبر- 2016ء) بھارت کے اندرا گاندھی انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر تابکاری مادے کے اخراج کے بعد ہوائی اڈے پر ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرمیڈیکل شپمنٹ سے تابکار مادے کے اخراج کے بعد بھارت کے اٹامک انرجی ریگولیٹری بورڈ کے حکام نے ہوائی اڈے کے ٹرمینل نمبر 3 کا محاصرہ کر لیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق میڈیکل شپمنٹ ایئر فرانس کے طیارے کے ذریعے آئی تھی جس کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے حکام کو بھی واقعہ سے بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :