بھوجن سماج وادی پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے مودی کو اڑے ہاتھوں لیتے

مودی سرکار سرجیکل اسٹرائیک کے معاملے پر ڈرامہ بازی کررہی ہے ،مودی حکومت اترپردیش میں نفرت اور فرقہ واریت پھیلا رہی ہے،جب سے مودی سرکاری آئی ہے مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو تعصب کا نشانہ بنایا جارہاہے ،مسلمان اپنے ووٹ کو ضیائع نہ کریں،ہماری پارٹی اگلے سال تین ریاستوں کے انتخابات میں اکیلی لڑے گی بھوجن سماج وادی پارٹی کی سربراہ مایاوتی کا ریلی سے خطاب

اتوار 9 اکتوبر 2016 17:17

بھوجن سماج وادی پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے مودی کو اڑے ہاتھوں لیتے

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9 اکتوبر- 2016ء) بھوجن سماج وادی پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے مودی کو اڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار سرجیکل اسٹرائیک کے معاملے پر ڈرامہ بازی کررہی ہے ،مودی حکومت اترپردیش میں نفرت اور فرقہ واریت پھیلا رہی ہے،جب سے مودی سرکاری آئی ہے مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو تعصب کا نشانہ بنایا جارہاہے ،مسلمان اپنے ووٹ کو ضیائع نہ کریں،ہماری پارٹی اگلے سال تین ریاستوں کے انتخابات میں اکیلی لڑے گی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لکھنو میں پارٹی کے بانی کانشی رام کی 10ویں برسی کے موقع پر ایک بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مایاوتی نے کہاکہ مودی حکومت اترپردیش میں نفرت اور فرقہ واریت پھیلا رہی ہے اور یاست کیلئے کیے گئے وعدوں کو پوار کرنے میں ناکام رہی ہے ۔

(جاری ہے)

گائے کے تحفظ کے نام پر ملک کے مختلف حصوں میں دلتوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔بی جے پی کی حکومت نے ثابت کردیا ہے کہ وہ کسانوں اور غریبوں کی نہیں بلکہ امیروں کی حکومت ہے ۔

انکا کہنا تھاکہ مودی سرکار سرجیکل اسٹرائیک کے معاملے پر ڈرامہ بازی کررہی ہے مسلمانوں کو ایس پی اور کانگریس پر اپنا ووٹ ضائع نہیں کرنا چاہیے ۔مایاوتی نے کہاکہ آئندہ سال کے شروع میں ہونے والے انتخابات تین ریاستوں میں اکیلیلڑیں گے ۔فرقہ وارانہ طاقتیں مضبوط ہوتی جارہی ہیں جبکہ مسلمانوں پر جہاد اور گاؤ رکشا(گائے کے تحفظ) کے نام پر حملے کیے جارہے ہیں ۔جب سے مودی سرکاری آئی ہے مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو تعصب کا نشانہ بنایا جارہاہے ۔

متعلقہ عنوان :