پی ٹی آئی کے تیس اکتوبر کے احتجاج کو روکنے کیلئے عدالت سے رجوع کئے جانے کا امکان

اتوار 9 اکتوبر 2016 17:54

پی ٹی آئی کے تیس اکتوبر کے احتجاج کو روکنے کیلئے عدالت سے رجوع کئے جانے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9 اکتوبر- 2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے تیس اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت میں احتجاج کو روکنے کیلئے اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کئے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دائر کی جانے والی درخواست میں پی ٹی آئی کے اس سے قبل اسلام آباد کی طرف مارچ اور دھرنے کے بعد کارکنوں کی طرف سے پیدا کی جانے والی صورتحال کا حوالہ اور خصوصاًبھارت کیساتھ کشیدگی کے ماحول کے باعث پی ٹی آئی کو ایسے کسی بھی اقدام سے روکنے کی استدعا کی جائے گی ۔