کسووال،2مسلح افراد زمیندار کے منشی سے ایک لاکھ روپے لوٹ کر فرار

اتوار 9 اکتوبر 2016 17:54

کسووال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9 اکتوبر- 2016ء) 2مسلح افراد زمیندار کے منشی سے ایک لاکھ روپے لوٹ کر فرار۔ تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 2چودہ ایل سیالانوالی الاٹ میں زمیندار کا منشی محمد ارشد سڑک کے ساتھ واقع ڈیرہ پر خواتین کو کپاس کی چنائی کی مزدوری دے رہا تھا کہ اسی اثنا میں اسی گاؤں کے رہائشی 2مسلح افراد مجاہد گڈگور اور مظہر گڈگور دیوار پھلانگ کر ڈیرہ میں داخل ہو گئے اور منشی محمد ارشد پر تشدد کر کے اس کے پاس موجود نقدی مبلغ ایک لاکھ روپے چھین لی اور فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

وجہ عناد گزشتہ روز منشی محمد ارشد نے مذکورہ بالا افراد کو فصل میں جانور داخل کرنے سے منع کرنا بتائی گئی ہے۔ پولیس تھانہ کسووال نے محمد ارشد کی درخواست پر کاروائی شروع کر دی ہے۔