چنے کی کاشت 15 اکتوبرسے شروع کرنے کی ہدایت

پیر 10 اکتوبر 2016 15:00

فیصل آباد۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء)ماہرین زراعت نے فیصل آباد ٬ جھنگ سمیت دیگر اضلاع میں چنے کی کاشت 15اکتوبر سے شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ منظور شدہ اقسام کا بھی اعلان کر دیاگیا ہے اور کاشتکاروں سے کہا گیا ہے کہ جھنگ ٬ خوشاب ٬ بھکر ٬ میانوالی ٬ لیہ میں چنے کی اقسام سی 44٬ پنجاب 91٬ بٹل 98٬ سی ایم 98٬پنجاب چنا 2000٬ فیصل آباد ٬ سرگودھا ٬ ساہیوال ٬ لاہور کے اضلاع میں بٹل 98٬ پنجاب 91٬ نور 91٬ سی ایم 2000٬ پنجاب چنا 2000٬ سی ایم 98٬راولپنڈی ٬ جہلم ٬ اٹک ٬ چکوال میں دشت ٬ پربت٬ بلکسرونہار٬ بٹل 98٬ سی ایم 98٬ نیفا88کی کاشت 15 اکتوبر سے شرو ع کر کے 15نومبر تک مکمل کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ بہاولنگر ٬ بہاولپور ٬ رحیم یار خان ٬ مظفر گڑھ کے اضلاع میں چنے کی اقسام سی 44٬ پنجاب 91٬ بٹل 98٬ سی ایم 98کی کاشت کا بہترین وقت 31اکتوبر تک ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ فی ایکڑ 25سے 30کلوگرام بیج استعمال کر کے بہترین پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔