گندم کی ترقی دادہ اقسام کی کاشت کا شیڈول جاری

پیر 10 اکتوبر 2016 15:00

فیصل آباد۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء)محکمہ زراعت نے گندم کی ترقی دادہ اقسام این اے آرسی 2009٬ بارس 2009٬ دھرابی 2011اور پاکستان 2013کو 20اکتوبر سے 15نومبر تک جبکہ چکوال 50کو 15اکتوبر سے 15نومبر تک کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ مقررہ شیڈول کے مطابق گندم کا شت کرکے بہتر پیداوار کاحصول ممکن بنایاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ذرائع نے بتایاکہ گندم کی اچھی اور بھرپور پیداوار کے عوامل کی درجہ بندی میں منظور شدہ اقسام کے صحت مند٬ صاف ستھرے٬ بیماریوں اور جڑی بوٹیوں سے پا ک بیج کا استعمال پہلے نمبر پر ہے۔ انہوںنے بتایا کہ گندم کی ترقی دادہ اقسام کا اچھا اورصاف ستھرا بیج استعما ل کرنے سے پیداوار میں 5 من فی ایکڑ تک اضافہ ممکن ہے۔انہوں نے بتایا کہ گندم کے بیج کی کل ضروریات کے 25 فیصد حصہ کے مطابق پنجاب سیڈ کارپوریشن اور دوسری کئی پرائیویٹ کمپنیاں گریڈڈ سیڈ مہیا کرتی ہیں لیکن 75 فیصد بیج کاشتکار اپنے گھر کا رکھا ہوا ہی استعمال کرتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ کاشتکار کو خود گھر کا بیج تیار کرنے کے فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں جن میں بیج کاخالص ہونا ٬ مطلوبہ قسم کے بیج کی بآسانی دستیابی بھی شامل ہے۔