سودی معیشت نے ہمیں تباہی کے دھانے پرلاکھڑاکیاہے٬موجودہ حکمرانوں نے قرضوں کے کوہ ہمالیہ کھڑے کردیئے٬
عوام کی زندگی ٹیکسوں میں جکڑ کر رہ گئی ٬گڈگورننس کاپول کھل چکا ہے امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدکی منصورہ میں عوامی وفود سے گفتگو
جمعرات 13 اکتوبر 2016 19:22
(جاری ہے)
ایک طرف آج ملک میں آنکھ کھولنے والاہر بچہ 107000روپے کامقروض پیداہوتاہے ۔
ترسیلات زر میں کمی ہوچکی ہے جبکہ دوسری جانب وزیر خزانہ کو قرضوں کے پہاڑ کھڑے کرنے پر حسن کارکردگی کے ایوارڈ دیئے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ1980میں پاکستان کے مجموعی قرضوں کاکل حجم صرف155ارب روپے تھا جوجون 2010میں بڑھ کو8911ارب اورجون2016میں ان کا حجم 11140ارب روپے اضافے کے بعد20051ارب روپے ہوچکا ہے۔کشکول توڑنے اور آئی ایم ایف کے چنگل سے جان چھڑانے کے دعوے محض کاغذی معلوم ہوتے ہیں۔گڈ گورننس کا پول کھل چکا ہے۔20کروڑ عوام کی زندگی ٹیکسوں میں جکڑ کر رہ گئی ہے انہیں کسی قسم کاکوئی ریلیف میسر نہیں۔میاں مقصود احمد نے کہاکہ30جون2016کوختم ہونے والے مالی سال میں پاکستان کے بیرونی قرضوں کے حجم میں 7.8ارب ڈالر کااضافہ ہوچکاہے جوکہ پاکستان کی69سالہ تاریخ میں کسی بھی مالی سال میں ہونے والاسب سے بڑااضافہ تھا۔حکمرانوں کے بے بنیاداورکھوکھلے دعوے بے نقاب ہوچکے ہیں۔ڈنگ ٹپائوپالیسیوں سے ملک وقوم کی تقدیر نہیں بدلی جاسکتی۔پاکستان کی ایکسپورٹس25ارب ڈالر سے کم ہوکر20ارب ڈالرزپر آچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکمران عوام کوسبزباغ دکھاکر اپنی مدت اقتدارپوری کرنا چاہتے ہیں۔اقتصادی ماہرین کے مطابق پاکستان ٹیکسوں بچتوں اور سرمایہ کاری کی مدمیں جی ڈی پی کے لحاظ سے سالانہ13000ارب روپے کم حاصل کررہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.