جماعت اسلامی کا 22 اور 23 اکتوبر کواجتماع عام انتظامات اور حاضری کے لحاظ سے تاریخ سا زہوگا ٬مشتاق احمد خان
جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:44
(جاری ہے)
اضاخیل کا اجتماع عام 2018کے انتخابات کو انقلاب بنانے کا نقطہ آغاز ہوگا۔ اجتماع عام کے لیے ہر ضلع ٬یونین کونسل اور ہر گلی و کوچہ میں تحریک برپا ہے۔
کارکنوں اور قیادت میں آگے بڑھنے کا عزم ہے خواتین اور نوجوان دینی جذبہ کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور ایک کروڑ انسانوں کو جماعت اسلامی اور اجتماع کا پیغام پہنچارہے ہیں۔ وہ مرکز اسلامی پشاور میں پریس کانفرنس سے خطا ب کر رہے تھے ۔اس موقع پر صوبائی جنر ل سیکرٹری عبدالواسع ٬ نائب امرا ڈاکٹر محمد اقبا ل خلیل ٬ نورالحق اور سیکرٹری اطلاعات محمد اقبال بھی موجود تھے ۔ مشتاق احمد خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اجتماع عام میں خیبرپختونخوا کے تمام ممبران صوبائی و قومی اسمبلی ٬ اراکین سینٹ ٬ ضلع و تحصیل ناظمین کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔ ترکی کے صدر طیب اردگان کو اجتماع عام میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے اور جماعت اسلامی کا وفد ترکی میں موجود ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پوری لیڈر شپ ہمارے اس سفر میں ساتھ دیںجو ہم نے کرپشن سے پاک ایک اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کے لیے شروع کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اس اجتماع عام سے ہندوستان کو بھی یہ پیغام دیں گے کہ پوری قوم ملک کے دفاع کے لیے پاک فوج کے پشت پر کھڑی ہے ۔انہوںنے کہاکہ اسلام اور دستو ر پاکستان نے خواتین کو حقوق دیے ہیں اور رسم و رواج اس میں رکاوٹ ہے اس اجتماع میں بڑی تعداد میں خواتین کو شریک کروا کر یہ پیغام دیں گے کہ یہ تمام رکاوٹیں توڑیں گے اور خواتین کو معاشرے میں ان کا جائز حق دلائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ مرکز صوبہ خیبرپختونخوا کا ہاتھ مروڑ رہا ہے اوران کو اپنے جائز حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے سی پیک اور این ایف سی میں صوبے کو مسلسل نظرانداز کیا جارہا ہے ٹوبیکو سس ٬ تیل و گیس کی رائیلی سے محروم رکھا جارہا ہے اجتماع عام میں صوبے کے حقوق کے لیے طاقتور آواز اٹھائیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
-
اراکین اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں گیس چوری اور میٹر ٹمپرنگ رکوانے کیلئے اپنا کردارادا کریں، اعظم نذیرتارڑ
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.