سعودی عرب نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مصر کو تیل کی ترسیل روک دی٬السیسی کی تصدیق

جمعہ 14 اکتوبر 2016 12:43

سعودی عرب نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مصر کو تیل کی ترسیل روک دی٬السیسی ..

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2016ء) مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ خلیجی ساتھیوں کے ساتھ قر یبی تعلقات برقرار رہیں گے٬ مصر تاہم عرب خطے کی سلامتی و تحفظ کے لیے آزادانہ طور پر اپنی پالیسیوں پر بھی عمل پیرا رہے گا۔

(جاری ہے)

غیرلکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر اور سعوی عرب کے مابین شام کے موضوع پر حالیہ سفارتی کشیدگی کے بعد عبدالفتاح السیسی کا یہ پہلا بیان تھا۔ اس موقع پر انہوں نے تصدیق کی کہ سعودی عرب نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مصر کو تیل کی ترسیل روک دی ۔ السیسی کا شمار سعودی عرب کے حلیفوں میں ہوتا تھا۔

متعلقہ عنوان :