پاناما لیکس:سپریم کورٹ نے درخواستوں کی سماعت کیلئے3رکنی بینچ تشکیل دیدیا

سپریم کورٹ میں پانامالیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت20اکتوبرکو کی جائیگی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 14 اکتوبر 2016 15:47

پاناما لیکس:سپریم کورٹ نے درخواستوں کی سماعت کیلئے3رکنی بینچ تشکیل ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14اکتوبر2016ء) :چیف جسٹس آف پاکستان انورظہیرجمالی نے پاناما لیکس کیس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کیلئے 3رکنی بینچ تشکیل دیدیا ہے،تشکیل کردہ بینچ چیف جسٹس کی سربراہی میں20اکتوبرکو کیس کی سماعت کرے گا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان انورظہیرجمالی کی سربراہی میں بینچ درخواستوں کی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل کردہ بینچ میں جسٹس اعجازالحسن اور جسٹس خلجی عارف شامل ہیں۔پاناما لیکس ایشو پرپی ٹی آئی اور جماعت اسلامی ،ں وطن پارٹی اور ایڈووکیٹ طارق کی درخواستیں بھی سماعت کیلئے مقرر کرلی گئی ہیں۔سپریم کورٹ نے پانامالیکس سے متعلق تمام درخواستوں کو یکجا کردیاہے۔پی ٹی آئی نے درخواستوں کی جلد سماعت کیلئے پٹیشن دائر کی تھی۔جس پر سپریم کورٹ میں پانامالیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت 20اکتوبر کو کی جائیگی۔