دہلی اور ماسکو کے درمیان (کل)جدید فضائی دفاعی نظام کی فروخت کے معاہدے پر دستخط ہوں گے ٬ْروس

جمعہ 14 اکتوبر 2016 20:30

دہلی اور ماسکو کے درمیان (کل)جدید فضائی دفاعی نظام کی فروخت کے معاہدے ..

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2016ء) روس نے توقع ظاہر کی ہے کہ ہفتہ کو دہلی اور ماسکو کے درمیان جدید فضائی دفاعی نظام کی فروخت کے معاہدے پر دستخط ہوں گے۔کریملن کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ روس اور بھارت کے درمیان جدید ایس 400 میزائلوں کی فروخت کا معاہدہ ہوا ہے۔کریملن کے ترجمان نے کہا کہ اس معاہدے پر دستخط انڈیا کے شہر گوا میں ہوں گے جہاں روسی صدر ویلادی میر پوتن برکس کے اجلاس میں شرکت کے لیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

روسی میڈیانے کریملن کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ روسی صدر انڈیا میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ایس 400 ٹرائمف اینٹی میزائل ڈیفنس نظام اور دیگر معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔یاد رہے کہ روس نے ایس 400 زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل نظام شام میں لگایا ہے۔اس سے قبل انڈیا نے روس کے حریف امریکہ سے رواں برس کے آغاز پر ایک دوسرے کی فوجی تنصیبات اور ساز و سامان کے استعمال سے متعلق ایک اہم معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔گذشتہ ماہ کے اواخر میں روسی بری فوج کا ایک دستہ پہلی مرتبہ مشترکہ فوجی مشقوں کے لیے پاکستان پہنچا تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل گذشتہ برس اگست میں پاکستان اور روس کے درمیان ایم آئی 35 ہیلی کاپٹر کی خریداری کا معاہدہ بھی طے پایا تھا۔

متعلقہ عنوان :