کراچی٬ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عظیم الشان ریلی کی تمام تیاریاں مکمل
ایک طرف جمہوریت اور سیاست کی بساط لپیٹنے کی سازش ہورہی ہے دوسری جانب پیپلز پار ملکی تعمیر وترقی اور عوام کی فلاح وخوشحالی کا پیغام عام کرر رہی ہے٬مولا بخش چانڈیو
ہفتہ 15 اکتوبر 2016 20:04
(جاری ہے)
اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو اور مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے بھی خطاب کیا۔سید قائم علی شاہ نے کہا کہ سلام شہدا ریلی ملک کی موجودہ صورت حال میں جمہوریت بالخصوص سیاسی ماحول کو جلا بخشنے کا ایک منفرد طریقہ ہے جس سے معاشرے میں پھیلنے والی مایوسی اور جمود کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔
نثار احمد کھوڑو کا کہنا تھا کہ یہ ریلی ماضی کی ان تحریکوں کا نعم البدل تو نہیں جو جمہوریت کو آمریت کے شکنجوں سے چھڑانے کیلئے بپا کی گئیں لیکن موجودہ حالات میں یہ ریلی ان ماضی کی جمہوری تحریکوں کاایک تسلسل ضرور ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس ریلی میں صرف پیپلز پارٹی کے کارکنان ہی نہیں بلکہ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے عوام نہایت جوش وجذبے کے ساتھ شریک ہورہے ہیں۔مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ایک طرف ملک میں جمہوریت اور سیاست کی بساط لپیٹنے کی سازش ہورہی ہے تو دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کارکنان اور عوام کی سیاسی تربیت اور سیاست کے ذریعے ملک کی تعمیر وترقی اور عوام کی فلاح وخوشحالی کے پیغام کو عام کرنے کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔دریں اثناء پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل سندھ کے اعلامیے کے مطابق آج بروز اتوار 16اکتوبر کو سانحہ کارساز کے شہدا کی نویں برسی کے موقع پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں نکالی جانے والی ریلی کی تمام تیاریاں اور انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ریلی صبح 10 بجے بلاول ہائوس سے روانہ ہوکر سانحہ کارساز کی یادگار شاہراہ فیصل پر اختتام پذیر ہوگی ٬ جہاں پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کرینگے۔ ریلی کے روٹ اور عوام کی سہولت کیلئے متبادل راستوں کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے ۔ ریلی کے سلسلے میں کارکنوں میں بھرپور جوش وجذبہ پایا جاتا ہے۔ پورے شہر کو پارٹی کے پرچموں٬ پینا فلیکس٬ خیر مقدمی بینرز٬ اسٹیکرز اور پوسٹرز سے سجا دیا گیا ہے۔ جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ قائم کئے گئے ہیںجہاںاس حوالے سے تیار کئے گئے خصوصی نغمے بجائے جارہے ہیں۔ جہاں کارکنوں کا جوش وخروش دیدنی ہے۔ انشاء اللہ ریلی اپنے مقرر وقت اور مقام سے روانہ ہوگی جس میں ہزاروں کارکن شریک ہونگے۔#متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.