رحیم یارخان میں دو مسافر بسوں کے تصادم میں28افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی

ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ‘حادثے کا شکار ہونے والی ایک بس کراچی سے لاہور جبکہ دوسری بس فیصل آباد سے صادق آباد جارہی تھی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 17 اکتوبر 2016 09:36

رحیم یارخان میں دو مسافر بسوں کے تصادم میں28افراد جاں بحق، 50 سے زائد ..

رحیم یارخان(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17اکتوبر۔2016ء) رحیم یارخان میں دو مسافر بسوں کے تصادم میں28 افراد جاں بحق اور 50 سےزائد زخمی ہوگئے۔حادثہ دریجا پھاٹک کے قریب پیش آیا۔ حادثہ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہے۔تاہم ریسکیو ذرائع تیز رفتاری کو حادثے کی وجہ قرار دے رہے ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق اب تک28 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور زخمیوں میں بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافہ کا بھی خدشہ ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والی ایک بس کراچی سے لاہور جبکہ دوسری بس فیصل آباد سے صادق آباد جارہی تھی پولیس اور ریسکیو کے اہلکاروں کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔بسوں میں پھنسے زخمیوں کو نکالنے اور ہسپتالوں میں منتقل کیے جانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے خادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو ہر ممکن امداد پہنچانے کی ہدادیت کی ہے۔

انھوں نے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کی ہے۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے میں خواتین اور بچے بھی زخمی و ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔دوسری جانب ڈی سی او رحیم یار خان کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال نے اب تک 28 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔