داعش تنظیم جنگ میں شکست سے دوچار ہوگی٬ سعودی وزیر خارجہ

اندیشہ ہے موصل میں پاپولر موبیلائزیشن کی ملیشیاؤں کے داخل ہونے سے خون کا حمام گرم ہوجائے گا٬ عادل الجبیر

پیر 17 اکتوبر 2016 21:08

داعش تنظیم جنگ میں شکست سے دوچار ہوگی٬ سعودی وزیر خارجہ

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2016ء) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے پیر کے روز عراق میں موصل کی واپسی کے لیے آپریشن کے آغاز کے بعد زور دے کر کہا ہے کہ داعش تنظیم جنگ میں شکست سے دوچار ہوگی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ "ہمیں اندیشہ ہے کہ موصل میں پاپولر موبیلائزیشن کی ملیشیاؤں کے داخل ہونے کی وجہ سے خون کا حمام گرم ہوجائے گا "۔یمن کے حوالے سے عادل الجبیر نے واضح کیا کہ سعودی عرب یمن میں فائربندی چاہتا ہے۔ دارالحکومت صنعائ میں تعزیتی مجلس کے واقعے پر سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ "ہم اس امر کی توقع رکھتے ہیں کہ صنعائ میں تعزیتی شرکائ پر بم باری کے ذمہ دار افراد کو سزا دی جائے گی اور متاثرہ افراد کو زرتلافی بھی ادا کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :