افریقی ملک لائبریا میں خواتین جنسی استحصال کا سب سے زیادہ شکار
دنیا کا واحد ملک ہے کہ جہاں 75 فیصد خواتین اور لڑکیاں عصمت دری کا نشانہ بن چکی ہیں٬ رپورٹ بدقسمتی یہ جنسی درندوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں٬ ظلم کا نشانہ بننے والی خواتین میں خوف اور معاشرتی دبائوکے باعث پولیس کے پاس جانے کا رجحان نہیں پایا جاتا اقوام متحدہ کی جانب سے لائبیریا کے حکام پر زوردیاگیا ہے جنسی مجرموں کو دی گئی کھلی چھوٹ کا خاتمہ کیا جائے اور انہیں سزائیں دینے کا سلسلہ شروع کیا جائے
پیر 17 اکتوبر 2016 22:33
مونروویا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2016ء) افریقی ملک لائبیریا کو اگر خواتین کی عصمت دری کی سرزمین کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا کیونکہ یہ دنیا کا واحد ملک ہے کہ جہاں 75 فیصد خواتین اور لڑکیاں عصمت دری کا نشانہ بن چکی ہیں۔دی انڈیپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق اس افریقی ملک میں ہر عمر کی خواتین کو بڑے پیمانے پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور اس سے بھی بڑی بدقسمتی یہ ہے کہ جنسی درندوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔
ظلم کا نشانہ بننے والی خواتین میں خوف اور معاشرتی دبائوکے باعث پولیس کے پاس جانے کا رجحان نہیں پایا جاتا اور یہی وجہ ہے کہ زیادہ تر جرائم کی رپورٹ ہی نہیں کی جاتی لیکن جن کے بارے میں پولیس کو بتایا جاتا ہے ان کے خلاف بھی کوئی کارروائی نہیں ہوتی۔(جاری ہے)
بڑی عمر کی خواتین سے لے کر کمسن بچیوں تک کوئی بھی اس ملک میں محفوظ نہیں اور اب صورتحال اس انتہا کو پہنچ گئی ہے کہ بالآخر اقوام متحدہ کو مداخلت کرنا پڑی ہے۔
اقوام متحدہ کی جانب سے لائبیریا کے حکام پر زوردیاگیا ہے کہ جنسی مجرموں کو دی گئی کھلی چھوٹ کا خاتمہ کیا جائے اور انہیں سزائیں دینے کا سلسلہ شروع کیا جائے تاکہ خواتین کی عصمت دری کے واقعات پر قابو پایا جا سکے۔ماہرین سماجیات کا کہنا ہے کہ لائبیریا میں عصمت دری کی غیر معمولی شرح یہاں ایک دہائی سے زائد عرصے تک جاری رہنے والی خانہ جنگی کا نتیجہ ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اس خانہ جنگی کے دوران ملک کی تقریباً 80 فیصد خواتین کی عصمت دری کی گئی٬ لیکن ان بھیانک جرائم پر کسی کے خلاف بھی کارروائی نہیں ہوئی۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق جنسی جرائم کی متاثرین میں سے 80 فیصد کی عمر 18سال سے کم ہے جبکہ انتہائی کمسن بچیوں کو بھی ظلم کا نشانہ بنایاگیا ہے۔۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.