پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نے ٹیچر ڈویلپمنٹ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا‘ طارق محمود

منگل 18 اکتوبر 2016 19:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2016ء) پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نے ٹیچر ڈویلپمنٹ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے ۔ اس دوران36اضلاع میں 328تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گاجن میں پارٹنرسکولوں کے اساتذہ حصہ لیں گے۔ اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد پارٹنر سکولو ں کے اساتذہ کی تدریسی صلاحیتوں میں اضافہ اور انہیں جدید تعلیمی تصورات سے آگاہ کرنا ہے تاکہ طالب علموں کو الٹی ایجوکیشن کے ذریعے فیوچر لیڈرز کے طور پر ڈویلپ کیا جا سکے۔

یہ بات مینجنگ ڈائریکٹر پنجا ب ایجوکیشن فائونڈیشن طارق محمود نے آج یہاں اپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔اجلاس میں مختلف افسران شریک تھے ۔ ایم ڈی پیف نے اجلا س کو بتایا کہ کنٹی نیوس پروفیشنل ڈویلپمنٹ پروگرام Continuous Professional Development Program))کے توسط سے جاری یہ تربیتی ورکشاپس صوبے کے مختلف اضلاع میں 2دسمبر تک جاری رہیںگی۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ٹیچر ڈویلپمنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے میں 328تربیتی ورکشاپس منعقد کی جاچکی ہیں۔یہ ورکشاپس لاہور سمیت مختلف اضلاع میں منعقد ہوئیں جن میں 1944پارٹنر سکولوں کے نو ہزار پانچ سو اساتذہ نے شرکت کی ۔طارق محمودنے مزید کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کا عزم ہے کہ پارٹنر سکولوں میں بہترین تعلیمی ماحول کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو جدید تعلیمی تصورات سے متواتر آگاہ رکھا جائے تا کہ وہ اپنے طالب علموں کو معیاری تعلیم مہیا کر سکیں۔اس کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کی بھی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ دوسری جانب حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میںپارٹنر سکولوں میںجسمانی سزا پر سختی سے پابندی عائد ہے۔

متعلقہ عنوان :