کمشنر ڈیرہ کا جنوبی وزیرستان میں گومل زام ڈیم کا دورہ

ڈیم کے آبی راستوں پر جاری کام کی رفتار کا جائزہ ٬کام کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی تاکید

بدھ 19 اکتوبر 2016 23:15

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2016ء) کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈاکٹرنزیراختر وڑائچ کا جنوبی وزیرستان میں اربوں روپے سے تعمیر کیا جانے والا کثیر المقاصدمنصوبہ گومل زام ڈیم کا دورہ کیا۔کمشنر نے گومل زام ڈیم کے آبی راستوں پر جاری کام کی رفتار کا جائزہ لیا ۔اورگومل زام ڈیم کے آبی راستوں پر جاری کام کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔

اورکام کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی تاکید کی۔ تاکہ زمینداروآبی ذخائر سے استفادہ حاصل کرسکیں۔سرکاری زرائع کے مطابق کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈاکٹرنزیراختروڑائچ نے بدھ کے دن ضلع ٹانک کا دورہ کیا۔کمشنر نے گومل زام ڈیم پر ہونے والے ترقیاتی کام کا جائزہ لیا ۔ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کی ڈپٹی کمشنر آفس ٹانک میں گومل زام ڈیم کے آبی راستوں کے حوالے سے ان کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ٹانک احمد خان وزیر ٬پراجیکٹ ڈائریکٹر گومل زام ڈیم ٬پراجیکٹ ڈائر یکٹر سیڈ ٬ایکسئین ایری گیشن سمیت انتظامیہ کے دیگر افسران نے شرکت کی ۔اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر گومل زام ڈیم اور دیگر متعلقہ حکام نے کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈاکٹر نذیر اختر وڑائچ کو گومل زام ڈیم پر ترقیاتی کام جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کے لئے چینلز اور آبی راستوں پر ہونے والے کام کی رفتار پر تفصیلی بریفینگ دی ۔

اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈاکٹرنزیراختر وڑائچ کا کہنا تھا کہ ٹانک اور ڈیرہ اسمعیل خان اضلاع کے لئے گومل زام ڈیم کے چینلز اور آبی راستوں پر جو کام جاری ہے اس کی رفتار میں تیزی لائی جائے اور کام اپنے مقررہ وقت پر ہر حال میں مکمل کیا جائے۔ تاکہ اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جانے والااکثیرالمقاصد منصوبہ گومل زام ڈیم سے شہری مستفید ہو سکیں۔

کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نے گومل زام ڈیم کا دورہ بھی کیا اور آبی راستوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈیم حکام بھی موجود تھے ۔ادھر علاقہ گومل لوئر بٹیاری کے زمینداروں کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ۔زمینداروں نے کمشنرڈیرہ اسمعیل خان ڈاکٹر نزیر اختر وڑائچ کے دورہ گومل زام ڈیم پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔اور کہا کہ ان کے دورہ سے آبی راستوں کے کام کی رفتار میں تیزی ائے گی۔

زمینداروں نے کمشنرڈیرہ کی توجہ لوئر بٹیاری میں ڈرین نالہ پر کام ادھورا چھوڑ نے کی طرف مبزول کراتے ہوئے کہا کہ لوئر بٹیاری میں ڈرین نالہ کی تعمیر پر ٹھیکدار نے کام شروع کیا تھا ۔ادھا کام مکمل کرنے کے بعد کئی مہینوں سے ٹھیکدار غائب ہے۔ڈرین نالہ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے لوئر بٹیاری میں سیم کا پانی نکل گیا ہے۔جس کی وجہ سے ایک درجن کے قریب مکانات مکمل طور پر منہدم ہوگئے ہیں۔اور لوگوں نے لوئر بٹیاری سے نقل مکانی کی ہے۔ان کا کہناتھا کہ سینکڑوں کنال اراضی میں سیم کا پانی ابھرنے سے خراب ہوچکی ہے۔زمینداروں نے لوئر بٹیاری کے نا مکمل ڈرین نالہ پر کام جلد از جلد شروع کرنے اور مذید کئی ڈرین نالوں کی تعمیر کا بھی مطالبہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :