بجٹ خسارہ کم کرنے کے لیے سعودی اقدامات قابل تحسین ہیں٬آئی ایم ایف
سعودی عرب کو تیل سے حاصل آمدن میں کمی کی وجہ سے چیلنجز کا سامنا ٬سرکاری اخراجات کم کرکے اچھا قدم اٹھایا٬مسعوداحمد
جمعرات 20 اکتوبر 2016 13:20
(جاری ہے)
مسعود احمد نے بتایا کہ سعودی عرب کو تیل سے حاصل ہونے والی آمدن میں کمی کی وجہ سے چیلنجز کا سامنا ہے اور اس نے سرکاری اخراجات گھٹانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔
انھیں یقین ہے کہ سعودی عرب کے یہ اقدامات مناسب ہیں لیکن اس کے باوجود اس کے میزانیے کو مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں 13 فی صد کی کمی کا سامنا ہے اور یہ گذشتہ سال کی شرح سے کم ہے۔انھوں نے سعودی عرب کو تجویز پیش کی ہے کہ اس کو آیندہ پانچ سال کے دوران میں قومی میزانیے میں توازن لانے کی ضرورت ہے۔اس مقصد کے لیے سعودی حکومت کو مشکل فیصلے کرنا ہوں گا تاکہ اخراجات میں کمی لائی جاسکے۔اسی لیے اس نے تنخواہوں کے بل کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی ہے کیونکہ کل اخراجات میں سے بھاری رقوم سرکاری ملازمین کی تن خواہوں پر اٹھ جاتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سرکاری ملازمتوں سے وابستہ فوائد وثمرات کو محدود اور کم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔فی الوقت ان کی توجہ بھاری تن خواہیں لینے والوں پر مرکوز ہے اور میرے خیال میں یہ ایک اچھا آغاز ہے۔تاہم ان اقدامات کی سعودی معیشت میں عکاسی ہونی چاہیے۔تیل کے بغیر معیشت اس سال بڑھتی ہوئی نظر نہیں آرہی ہے جبکہ اس کی اس عبوری دور میں توقع کی جارہی تھی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.