حکومت کی بہتر پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں اقتصادی صورتحال بہتر ہو ئی ہے٬ تاجر برادری ٹیکس باقاعدگی سے ادا کرے تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں اضافہ ہو سکے
صدر مملکت ممنون حسین کی اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خالد اقبال ملک کی سربراہی میں وفد سے گفتگو
جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:38
(جاری ہے)
صدر مملکت نے کہا کہ حکومت کی معاشی اور اقتصادی پالیسیاں درست سمت میں ہیں اور حکومت کی موجودہ معاشی ٹیم پاکستان کو آگے لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
صدر ممنون حسین نے کہا کہ چیمبر آف کامرس کے عہدیداران ملک کی ترقی اور اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت اور تاجر برادری کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خالد اقبال ملک نے ملک میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری اور سازگار کاروباری ماحول مہیا کرنے پر حکومت کی کاوشوں کوسراہا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کاروبار میں اضافہ ہوا ہے اور تجارت کے مواقع ملے ہیں۔ چیمبر کے صدر نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کار وفود کی شکل میں پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں اور انہوں نے پاکستان کو سرمایہ کاری کے لحا ظ سے بہتر ملک قرار دیا ہے جو ایک مثبت قدم ہے۔ چیمبرکے صدر نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مسائل کے بارے میں صدر مملکت کو آگاہ کیا۔ جس پر صدر مملکت نے وفد کو مسائل کے حل کی یقین د ہانی کرائی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.