حکومتی لوگوں کاکہنا کہ فوج دھرنے میں نان اسٹیٹ ایکٹرزبھیجے گی۔عمران خان
حکومتی لوگوں نے فوج کوبدنام کرناشروع کردیا،نوازشریف ابھی یہ حال تو ڈرو2نومبرکو کیاہوگا،شریفوں کان کھول کے سن لو،اگراحتجاج پرڈنڈاچلایا توبڑاردعمل آئیگا،کرپٹ وزیراعظم ملک کانظریہ اوراخلاقیات تباہ کردیتاہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کافیصل آباد میں خطاب
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 20 اکتوبر 2016 18:56
فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20اکتوبر2016ء) :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے فوج کو بدنام کرنا شروع کردیا،کہ فوج2نومبرکودھرنے میں نان اسٹیٹ ایکٹرز بھیجے گی،یہ تو فوج کو کمزور کرنے والی بات کررہے ہو،یہی بات دشمن کررہے ہیں،بھارت اور اسرائیل چاہتا ہے کہ ہماری فوج کمزورہو،ابھی یہ حال تو نوازشریف ڈرو2نومبرکو کیا ہوگا،نیاپاکستان زیادہ دور نہیں ہے،شریفوں کی حکومت کان کھول کے سن لو،اگراحتجاج کو پرامن رہنے دیا تو پرامن رہیں گے،گرفتاریاں کیں یا ڈنڈا چلایا تو ہم تیار ہیں،بڑاردعمل آئے گا۔
انہوں نے آج فیصل آباد میں پارٹی ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہنوازشریف کو استعفیٰ دلوانا کیوں ضروری ہے۔تو سنوجب کرپٹ وزیراعظم کرپشن کرتا ہے تو وہ ملک ے اداروں اور اخلاقیات کو تباہ کردیتاہے۔(جاری ہے)
جب کرپٹ آدمی کسی ملک کا وزیراعظم بنتاہے تو ملک کا نظریہ اوراخلاقیات تباہ کردیتاہے۔وہ کرپٹ لوگوں کا احتساب نہیں کرسکتا،وہ باہر سے لوٹا ہواپیسہ واپس نہیں لاسکتا،نہ وہ آصف زرداری کا چوری کیا ہواپیسہ واپس لاسکتاہے کیونکہ اس کا اپنا پیسہ باہر پڑا ہے۔
انہوں نے کہاکہ کونسا وزیراعظم ہے جو اپنی فوج کو بدنام کرتاہے،لیکن نوازشریف ہندوستان اور اسرائیل کی یہودی لابی کو یہ بتانے کیلئے فوج کو بدنام کررہاہے کہ میں آپ کے ساتھ ہوں۔2تاریخ کو فوج نان اسٹیٹ ایکٹرز بھیجے گی۔فوج کو بدنام کرنا شروع کردیاہے۔یہ تو فوج کو کمزور کرنے والی بات کررہے ہو،یہی بات دشمن کررہے ہیں،بھارت اور اسرائیل چاہتا ہے کہ ہماری فوج کمزورہو۔انہوں نے کہا کہ ایسا پاکستان بنے گا جہاں خوشحالی ہوگی،بیروزگاری ختم ہوگی اور نوکریاں ملیں گی۔انہوں نے کہا کہ کیایہ چھوٹا سا ٹولہ لوٹتا رہے گااور پھر عدل وانصاف ہوگا کیا؟عمران خان نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ شریفوں کی حکومت کان کھول کے سن لو،اگراحتجاج کو پرامن رہنے دیا تو پرامن رہیں گے،گرفتاریاں کیں یا ڈنڈا چلایا تو ہم تیار ہیں،بڑاردعمل آئے گا۔اسلام آباد کے لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ آزادی لینے کیلئے قربانیاں دینا پڑتی ہیں۔نیا پاکستان بننے کے بعدوزیراعظم ،وزیروں اور قبضہ گروپوں کا احتساب شروع ہوگا۔عمران خان نے کنونشن میں ایک لال قمیض والے شخص کا جنون دیکھ کر کہا کہ میں بڑا جنون دیکھا لیکن لال قمیض والے کابڑا جنون ہے،عمران نے اسٹیج پر بلاکرہاتھ ملایا۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے جنون کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپی کار ساز ادارے چین کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
-
تھانے میں توڑ پھوڑ پر 27 خواجہ سراؤں کے خلاف مقدمہ درج، 3 کو گرفتار کرلیا گیا
-
پی آئی سی میں مریضوں کی آسانی کیلئے موڈیولر تھیٹرز کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کروایا جا رہا ہے‘خواجہ سلمان رفیق
-
لاہور ،منشیات سپلائی کرنیوالے بڑے گینگ کے ملزمان گرفتار،کروڑوں روپے کی منشیات برآمد
-
پنجاب ،کھیتوں میں مونجی کی فصل کی باقیات کو آگ لگانے پر سخت اور مکمل پاپندی ہو گی‘مریم اورنگزیب
-
پنجاب میں گندم کے معاملے پر انکوائری کمیشن کو کچھ نہیں ملے گا،میرے خلاف انکوائری کی خواہش رکھنے والوں کو مایوسی ہوگی‘ محسن نقوی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، وزیر تجارت
-
وزیرِ داخلہ محسن نقوی اورِ وزیرِ ایوی ایشن و دفاع خواجہ آصف کا سیالکوٹ ایئر پورٹ کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا
-
صدر آصف علی زرداری آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے
-
صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان
-
عمران خان نے پی اے سی کا معاملہ سیاسی کمیٹی کو ریفر نہیں کیا، شیر افضل مروت
-
نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے گیمبیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.