محمد نواز شریف کے بلا مقابلہ پارٹی کے صدر منتخب ہونے سے مسلم لیگ ن ملک بھر میں مزید مضبوط ہوگی٬ عہدیدران مسلم لیگ(ن)ضلع سکھر

جمعہ 21 اکتوبر 2016 22:52

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سکھر کے صدر امام الدین کھوسو٬ ایڈیشنل جنرل سکیرٹری خورشید احمد میرانی دیگر نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کے بلا مقابلہ پارٹی کے صدر منتخب ہونے سے مسلم لیگ ن ملک بھر میں مزید مضبوط اور منظم ہو گی۔ چیف الیکشن کمشنر جعفر اقبال کی زیر نگرانی اسلام آباد کے کنونیشن ہال میں سندھ ٬ پنجاب ٬ کے پی کے ٬ بلوچستا ن ٬گلگت بلتستان ٬ آزاد جموں کشمیر سے ن لیگ کے کارکنوں نے شرکت کرکے میاں نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور بلا مقابلہ صدر منتخب کیا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی رابطہ آفس میں عہدیداران و کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں جنرل سیکرٹری چوہدری جاوید اقبال , اعظم خان , اللہ داد بوزدار دیگر نے بھی شرکت کی امام الدین کھوسو دیگر عہدیداران نے میاں نواز شریف , شہباز شریف مشاہد اللہ خان اور نائب صدر سندھ امداد چانڈیو کو کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی عہدیداران کے چنائو کے بعد ملک بھر میں ن لیگ مزید مضبوط ہو گی انہوں نے کہا کہ عمران خان کا دو نومبر کو اسلام آباد کو بند کرنے کا اعلان ملک کے خلاف بڑی سازش معلوم ہوتی ہے عمران خان دھرنوں , ناچ گانے کی سیاست کرکے ملک کی ترقی کے راستے میں روکاٹیں ڈال رہے ہیں عمران خان اور اپوزیشن جماعتوں کے غیر آئینی اقدام سے جمہوری سٹم کو نقصان پہنچے کا خطرہ ہے عمران کا مقصد صرف اور صرف اقتدار ہے وہ اپنی خواہش کی تکمیل کے لئے دھرنوں کی سیاست کرکے عوام کو بے وقوف بنارہے ہیں اگر عمران خان واقعہ ہی ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتے ہیں تو پہلے اپنے صوبے میں کام کرکے دیکھائیں