انٹرنیٹ دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے ٬چینی وزیر خارجہ وانگ ژی

آن لائن انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے٬ تقریب سے خطاب

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 17:42

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ حالیہ سالوں میں انٹرنیٹ کے باعثدہشت گردوں کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میںآیا ہے ٬عالمی برادری کو بڑھتی ہوئی آن لائن انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنی چاہیے ۔ چینی وزیر خارجہ نے ہفتہ کوانسداد دہشت گردی کانفرنس کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد تنظیموں نے اپنے اشتعال انگیز اور انتہا پسند ایجنڈے کو فروغ دینے کے لئے انٹرنیٹ کے استعمال سے فوائد حاصل کئے ہیں اوریہ تنظیمیں اس وقت دنیا بھر کی سیکیورٹی کو درپیش سب سے بڑا خطرہ بن چکی ہیں۔

تقریب میں دنیا بھر سے 180نمائندے شریک ہیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فودان یونیورسٹی کے پروفیسر ژانگ جیادونگ نے کہا کہ دہشت گردوں کی 90فیصد سے زائد کاروائیوں کی آن لائن منصوبہ بندی کی گئی یا پھر انٹرنیٹ کو تشہیر کے لئے استعمال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں کی بھرتی اور تربیت سمیت سرمایہ کاری اور منصوبہ بندی انٹرنیٹ کے ذریعے ہی ممکن ہو رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس جو کہ متعدد ممالک میں حکومتی مانیٹرنگ سے آزاد ہیں یہ بھی انسداددہشت گردی کے لئے ایک چیلنج بن چکی ہیں ۔ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ جیسی دہشتگرد تنظیموں نے اپنی کاروائیوں کے حوالے سے متعدد ویڈیوز انٹرنیٹ پر جاری کی ہیں اور ایسی تنظیمیں متعدد طریقوں سے حالیہ برسوں میں انٹرنیٹ کے ذریعے اپنی تشہیر کر رہی ہیں ۔ دسمبر2015میں داعش نے چینی زبان میں اپنا ترانا جاری کیا جس میں چینی بولنے والے مسلمانوں سے میدان جنگ میں قربانی دینے کی اپیل کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :