ہم دینا پاکستان کا وقار بلند کرنے اس کے خلاف پائے جانے والے منفی رجحانات کے خاتمے کیلئے اسلام آباد شاپنگ فیسٹیول کا انعقاد کر رہے ہیں٬ ڈاکٹر محمد عباس
ہفتہ 22 اکتوبر 2016 20:05
(جاری ہے)
ملائیشیا٬ دبئی٬ چائنہ٬ ترکی٬ فرانس اور جاپان میں ایسے فیسٹیول منعقد کروا چکے ہیں اور اسی سلسلے میں اب ہم پاکستان میں سب سے پہلے اسلام آباد میں ’’اسلام آباد شاپنگ فیسٹیول‘‘ مہربان پاکستان٬ یس وی آر یونائیٹڈ کے نعرے کے ساتھ پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر میں فیسٹیول منعقد کر رہے ہیں۔
بعدازاں لاہور٬ کراچی٬ فیصل آباد اور پشاور میں بھی ایسے فیسٹیول منعقد کروائیں گے۔ اسلام آباد شاپنگ فیسٹیول کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 3 اور 4 دسمبر کو یہ فیسٹیول پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر میں ہوگا۔ یہ فیسٹیول اتحاد٬ ترقی٬ جذبہ٬ امید اور تشکر کو فروغ دے گا۔ اس میگا فیسٹیول میں صارفین سے متعلق بڑے برانڈز بہترین ڈسکائونٹس آفر کریں گے۔ اس فیسٹیول میں ایک لاکھ سے زائد لوگوں کی آمد متوقع ہے۔ فیسٹیول میں آنے والے افراد کو ڈسکائونٹ شاپنگ٬ میوزیکل کنسرٹ٬ فیشن شو٬ مقابلے٬ یوتھ کانفرنس٬ لکی ڈرا٬ مزے دار کھانے اور پیٹ شو سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔ فیسٹیول میں انٹری فری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس فیسٹیول سے محبت٬ یگانگت اور بھائی چارے کو فروغ ملے گا۔ پاکستان کا وقار بلند ہوگا اور دنیا میں پاکستان کے خلاف منفی رجحانات میں کمی واقع ہوگی۔ پاکستان کا ایک بہترین امیج دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔ کاروباری کمیونٹی کو موقع ملے گا کہ وہ اپنے برانڈز اور مصنوعات کو پروموٹ کر سکیں گے۔ یونیورسٹیز اور سکولز کو بھی اس فیسٹیول میں مدعو کیا گیا ہے۔ آئی ایف ڈی ایف ایوارڈز دیئے جائیں گے۔ اس موقع پر سینئر صحافی فاروق فیصل نے کہا کہ ہمیں ایسے افراد٬ اداروں اور پروگراموں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے٬ جن کے مقاصد میں پاکستان کی بہتری٬ وقار کی بلندی اور عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبے شامل ہوں۔ صحافتی کمیونٹی کی طرف سے انہوں نے یقین دلایا کہ ہم ایسے افراد اور اداروں کو حوصلہ افزائی کریں گے اور جہاں تک ممکن ہوگا ان سے تعاون کریں گے تاکہ وہ پوری دنیا میں پاکستان کے وقار بلند کر سکیں۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.