سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک میں وطن عزیز پاکستان کے کثیر زر مبادلہ کمانے والوں کے اہلخانہ کرب میں مبتلا

اپنے پیاروں کی موت واقع ہونے پر ان ممالک کے سخت قوانین کے باعث میتیں کئی کئی دن سرد خانوں میں پڑی رہتی ہیں ٬ اہلخانہ انتظار کی سولی پر لٹکے رہتے ہیں

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:44

سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک میں وطن عزیز پاکستان کے کثیر زر مبادلہ ..

مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2016ء) سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک میں وطن عزیز پاکستان کے کثیر زر مبادلہ کمانے والے پاکستانیوں کی اچانک موت پر اِن ممالک کے سخت قوانین کی وجہ سے ان کی مییتں کئی کئی ماہ تک وہاں سردخانوں میں پڑی رہتی ہیں۔ جبکہ اِن کے لواحقین کئی کئی ماہ تک روزانہ کرب میں مبتلا رہتے ہیں اور اِن کے گھروں میں ماتم کی کیفیت رہتی ہے تفصیلات کے مطابق وطن عزیز پاکستان کی ایک افرادی قوت اتنی عظیم صلاحیتوں کے زریعے عرب ممالک کی تعمیر وترقی کے لیے کئی سالوں سے وہاں کام میں مصروف ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ نہ صرف وہاںعرب ممالک کی تعمیر وترقی کے لیے کوشیاں ہیں بلکہ پاکستا ن کو ایک بڑا زرمبادلہ بھی فراہم کر رہے ہیں اگر ان افراد میں سے کسی شخص کی سعودی عرب یا کسی دوسرے عرب ممالک میں موت واقع ہوجائے تو وہاں قوانیں کی سختی کی وجہ سے اُن کی لاشیں کئی کئی ماہ تک وہاںسرد خانوں میں پڑی گھلتی سٹرتی رہتی ہیں جبکہ اِن کی موت کی خبر اِن کے گھروں میں پہنچ جانے کے بعد یہاں پر اس راز کو انتہائی پوشیدہ رکھا جاتا ہے جبکہ جن افراد کو اپنے پیاروں کی موت کا علم ہوتا ہے اُن کی باڈی لینگوج گھرکے دوسرے افراد کو بھی شک میں مبتلا کردیتی ہے اس میں شک نہیں موت کے بعد اپنے پیاروںکو اپنے ہاتھوںسے دفن کرنا ایک تسکین سے کم نہیں ہوتا جبکہ کئی کئی ماہ تک جنازوں کی تذلیل ہونے کی وجہ سے اُن اہل خانہ پر کیا گزرتی ہے لہذا حکومت پاکستان دیارغیر میں انتقال کرنے والے پاکستانیوں کی میتوں کو جلد ازجلد پاکستان لانے کے لیے سفارتی سطح پر اُن ممالک سے مذاکرات کے زریعے نہ صرف اُن افراد کے لواحقیں کے لیے حصوصی مالی امداد کا پیکچ اور اُن کے بچو ں کی کفالت کے لیے مستقل بنیادوں پر پاکستان اور اِن ممالک کے تعاون سے ایک مشترکہ مالی پیکچ کا بھی اعلان کیا جائے تا کے اُن کی مستقل امداد ہوتی رہے ۔

متعلقہ عنوان :