بین الاقوامی ادارے اقتصادی اور مالیاتی شعبوں میں پاکستان کی کامیابیوں کا اعتراف کر رہے ہیں
قطری سرمایا کار حکومت کی سرمایہ کاری کی حامل مفید پالیسیوں سے استفادہ کرتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کریں صدر مملکت ممنون حسین کی قطری بزنس ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ فیصل بن قاسم الثانی کی قیادت میں وفد سے گفتگو
پیر 24 اکتوبر 2016 15:15
(جاری ہے)
انہوں نے توانائی‘ بنیادی ڈھانچے‘ تعلیم اور زراعت بالخصوص کارپوریٹ فارمنگ‘ حلال فوڈ اور ڈیری فارمنگ کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ قطر کے سرمایہ کار ’’فیفا 2022ء ورلڈ کپ‘‘ کی میزبانی کی تیاریوں کے سلسلے میں دوحہ میں تعمیراتی سرگرمیوں کے پیش نظر سیمنٹ کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لئے سیمنٹ کی تیاری سمیت مختلف شعبوں میں سرکاری اور نجی سطحوں پر پاکستان میں مشترکہ منصوبے شروع کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہتر اسلوب حکمرانی کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی ادارے اقتصادی اور مالیاتی شعبوں میں پاکستان کی کامیابیوں کا اعتراف کر رہے ہیں۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا شاندار منصوبہ بھی نئی راہیں کھولے گا اور تجارت و معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاروں کے لئے کاروباری مواقع پیش کرتا ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پاکستان بہتر ہاتھوں میں ہے‘ اس کا مستقبل تابناک ہے اور اقتصادی کارکردگی اور کاروباری مواقع کی بنیاد پر یہ 2050ء تک ایک ترقی یافتہ قوم کے طور پر ابھرے گا۔ انہوں نے شاہی کاروباری شخصیات کو بتایا کہ سی پیک کے تحت جوہری‘ کوئلہ‘ شمسی اور پن بجلی سمیت توانائی کے کئی منصوبے قائم کئے گئے ہیں۔ سی پیک سے نہ صرف پاکستان اور چین بلکہ مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیائی ریاستوں سمیت پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وسطی ایشیائی ریاستیں راہداری کے ساتھ منسلک ہونے کی خواہاں ہیں جو پاک چین سرحد پر خنجراب کو بحیرہ ء عرب میں گوادر کے ساتھ ملائے گی۔ شیخ فیصل بن قاسم الثانی نے کہا کہ قطر اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی جڑیں مشترکہ عقیدے‘ ثقافت اور تاریخ میں پیوست ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ کاروباری روابط میں اضافہ میں گہری دلچسپی لیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان میں مشترکہ منصوبوں اور کاروباری مواقع تلاش کرنے کے لئے اپنی بزنس ایسوسی ایشن میں سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دیں گے۔ شیخ فیصل نے کہا کہ وہ پاکستان اور قطر کے درمیان فعال کاروباری رابطوں اور تعاون کے لئے ٹھوس طریقہ کار وضع کرنا چاہیں گے۔ پاکستانی حکام کو اس ضمن میں قطری سرمایہ کاروں کے لئے سرمایہ کاری کے شعبوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کو اپنی ٹھوس تجاویز پیش کرنی چاہئیں۔ صدر نے وفد کو اپنی بھرپور معاونت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ سرمایہ کاری بورڈ کو ٹھوس کاروباری منصوبہ وضع کرنے اور اس ضمن میں قطری بزنس ایسوسی ایشن کے ساتھ رابطے اور مشاورت کے لئے دوحہ کا دورہ کرنے کی بھی ہدایت کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملکی معیشت کو مستحکم کرنا اولین ترجیح ہے، 30 کمپنیوں پر مشتمل اعلی سطح کا سعودی وفد کل پاکستا ن آرہا ہے،10ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری متوقع ہے ۔وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک کی پریس کانفرنس
-
پاکستان مجموعی قومی پیداوار میں 8 فیصد تک نمو حاصل کرسکتا ہے، عالمی بینک
-
لاکھ مریضوں کو گھرکی دہلیز پرمفت ادویات پہنچائیں گے‘ مریم نواز
-
سانحہ 9 مئی، فواد چودھری جے آئی ٹی کے سامنے پیش، تحریری جواب کیلئے وقت مانگ لیا
-
سعودی عرب کے ڈپٹی وزیر سرمایہ کاری کی سربراہی میں35کمپنیوں کا وفد (کل ) پاکستان کے دورے پر آئیگا‘ مصدق ملک
-
گندم کا وافر سٹاک موجود ہونے کے باوجود نئی حکومت کے دور میں بھی لاکھوں ٹن گندم امپورٹ ہونے کا انکشاف
-
آڈیولیک کیس ، سربراہان آئی بی، ایف آئی اے ، پی ٹی اے کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری
-
آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر رفیق امجد مرکر دو بچیوں کو آنکھیں عطیہ کرکے بینائی دے گئے
-
پی ٹی اے کی ایف بی آر سے 5لاکھ ٹیکس نادہندگان کی سم بلاک کرنے سے معذرت
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پربہت فکرمند ہے، احسن اقبال
-
گندم بحران کے تانے بانے پی ڈی ایم کی گزشتہ حکومت سے جا ملے
-
پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کی سردار سلیم حیدرکو گورنرپنجاب نامزد ہونے پرمبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.