خیبر پختونخوا اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی نے شاہ منصور ٹائون صوابی میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں بے قاعدگیوں کا نوٹس لے لیا
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ٬ سیکرٹری پی اے سی ٬محکمہ قانون پر مشتمل جائنٹ کمیٹی تشکیل دیدی٬ انکوائری رپورٹ 15دن تک پیش کریگی
پیر 24 اکتوبر 2016 19:33
(جاری ہے)
اجلاس میں شاہ منصور ٹائون صوابی کی جانب سے لوگوں کو الاٹ کئے گئے پلاٹس پر تفصیلی بحث کی گئی ۔
متاثرین نے الزام عائد کیا کہ ان کو الاٹ کئے گئے پلاٹس جن کی قیمتیں محکمہ وصول کر چکا ہے ان کو بلاجواز منسوخ کیا گیا ہے ۔جبکہ دوسری جانب محکمہ کی جانب سے ایک ہی پلاٹ کو ایک سے زائد افراد کو الاٹ کرکے پلاٹوں کے مالکان کو عجیب مشکلات سے دوچار کیا گیا ہے۔کمیٹی کو محکمہ کی طرف سے بتایا گیا کہ کچھ پلاٹس کے بارے میں کیسزعدالتوں میں ہیں اور اس ضمن میں عدالتی احکامات کا انتظار کیا جارہا ہے جبکہ کچھ پلاٹس ایسے ہیں جن کے بارے میں مجاز اتھارٹی سے منظوری نہیں لی گئی ۔کمیٹی نے فریقین کا موقف سننے کے بعد ایک جائنٹ کمیٹی تشکیل دی جس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ٬سیکرٹری پبلک اکائونٹس کمیٹی اور محکمہ قانون کے حکام شامل ہوں گے ۔ سپیکرنے مذکورہ کمیٹی کو ہدایت کی کہ جو کیسزعدالتو ں میں ہیں ان کے علاوہ ایسے کیسز جن کی مجاز اتھارٹی سے منظوری کی ضرورت ہے یا کوئی معمولی رکاوٹ ہے ان کے بارے میں مکمل تحقیقات کرکے ایک جامع رپورٹ پندرہ دن کے اندر پیش کی جائے تاکہ حقدارپلاٹ مالکان کو پلاٹس کی الاٹمنٹ ممکن بنائی جاسکے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر جو کہ کمیٹی کے چیئر مین بھی ہیںنے کہا کہ اس ضمن میں پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد کرنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ عوام کو ذہنی کوفت سے نجات دلاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیاکیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ حقیقی الاٹیوں کو ضرور ان کا حق دلایا جائیگا ۔سپیکرنے مزید کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ شاہ منصور ٹائون شپ صوابی کامیابی سے چلے اور عوام پر اپنا اعتماد بحال کرنے میں کامیاب ہو۔انہوں نے کہا کہ ضلع صوابی کیلئے یہ ایک اچھا پراجیکٹ ہے اور ہم سب باہم مل کراس کی ترقی کے لئے کام کریں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کے قرض سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا، شہباز شریف
-
بینکس ،مالیاتی ادارے ( کل ) بند رہیں گے
-
ججز خط کیس، سپریم کورٹ کا اسلام آباد ہائیکورٹ کی تجاویز پبلک کرنے کا حکم
-
قرض سے نجات اور معاشی خوشحالی کا دور جلد آئے گا، وزیراعظم
-
بالاکوٹ حملے کے متعلق دنیا سے پہلے پاکستان کو بتایا تھا، مودی
-
عمران خان سمیت کسی سے رابطہ نہیں‘ 2 ماہ میں سیاست اپنا رنگ دکھائے گی، شیخ رشید
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہو گئے تو حکومت 3، 4 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی، فواد چوہدری
-
اثاثہ جات کیس؛ علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن طلبی کا نوٹس معطل
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.