تمام ہمسایوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات برقرار رکھنے کی پالیسی پر کاربند ہیں٬ مقبوضہ کشمیر کا تنازعہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی مسئلہ ہے٬اس کے حل سے خطے میں پائیدار امن یقینی ہوگا٬عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم ٬انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے
وزیراعظم محمد نواز شریف کی برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات میں گفتگو پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں٬ سر مارک لائل گرانٹ٬ آئی ایم ایف سپورٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل٬ اقتصادی استحکام کے حصول پر مبارکباد دی
پیر 24 اکتوبر 2016 20:02
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ نہایت موزوں وقت ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا دیرینہ مسئلہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے جس کی ضمانت اقوام متحدہ کی قراردادوں میں دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں 100 سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو وحشیانہ طور پر شہید کیا گیا‘ چھرے والی بندوقوں کے استعمال سے سینکڑوں کو بینائی سے محروم کر دیا گیا جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ اس موقع پر برطانوی قومی سلامتی کے مشیر سر مارک لائل گرانٹ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس جنگ میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کرنے پر حکومت کی تعریف کی۔ انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں مسلح افواج‘ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گرانقدر قربانیوں کا بھی اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی حمایت سے سیاسی حکومت اور مسلح افواج کے عزم کے نتیجہ میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ سر مارک لائل گرانٹ نے وزیراعظم کو آئی ایم ایف سپورٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل اور اقتصادی استحکام حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ڈی ایف آئی ڈی سے یہ سن کر بہت خوشی ہوئی کہ پاکستان صحت اور تعلیمی شعبوں میں شاندار بہتری لا رہا ہے۔ قومی سلامتی کے مشیر نے وزیراعظم کی ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات استوار کرنے کی پالیسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم ہمسایوں کے ساتھ پرامن تعاون کے لئے آپ کی کاوشوں کی حوصلہ افزائی اور حمایت کرتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم محمد بن سلمان کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں
-
بیرون ممالک سے کیڑوں والی گندم امپورٹ کیے جانے کا انکشاف
-
اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں سے رفح کے مشرقی حصوں سے انخلا کا مطالبہ
-
ملک میں جان بچانے والی 100سے زائد ادویات کی قلت پیدا ہو گئی
-
رفح میں پناہ لیے افراد کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، انرا کا عزم
-
وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا، صوبے کے مسائل اور مشکلات کے حوالے سے وفاقی حکومت سے بات کی جائے گی. جعفر مندوخیل
-
گندم درآمد اسیکنڈل ملک دشمنی ہے، نیب فوری طور پر ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کرے
-
وزیراعلیٰ کی مصنوعی مہنگائی کو پرائس کنٹرول میکانزم کے ذریعے کم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بڑا کریک ڈاؤن، منشیات فروش جارڈن گینگ گرفتار
-
حارث رؤف ورلڈ کپ تک دوبارہ فٹ ہو جائیں گے، بابر اعظم پرامید
-
گندم اسکینڈل پر انکوئری کب کرنی ہے؟ گندم اسکینڈل پر شاید آپ اگلی حکومت میں انکوائری کریں گے. اسلام آباد ہائی کورٹ
-
یورپی کار ساز ادارے چین کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.