دشمن کمزور ہوگیا لیکن ختم نہیں ہوا،کوئٹہ میں قیمتی جانوں کا نقصان دکھ کا لمحہ ہے۔ پولیس جوان الرٹ رہیں،لوگ روز روز جنازے اٹھاکر تنگ آگئے۔ ملک میں انصاف صرف ایک نعرہ بن کررہ گیا ہے،ہم انصاف کو اپنے اوپر مسلط نہیں کرتے، انصاف وہ ہے جو عملی طور پر دکھائی دے۔ صوبائی حکومت سے پوچھوں گا جو ذمہ دار ہوا اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان
میاں محمد ندیم منگل 25 اکتوبر 2016 13:53
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25اکتوبر۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ دشمن کمزور ہوگیا لیکن ختم نہیں ہوا،کوئٹہ میں قیمتی جانوں کا نقصان دکھ کا لمحہ ہے۔اسلام آباد میںنیشنل پولیس اکیڈمی میں پاسنگ آﺅٹ پریڈ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان اور پولیس ہر روز قربانیاں دے رہی ہیں،آج میرے اور پاکستان کیلئے دکھ کا لمحہ ہے،کوئٹہ میں بڑی تعداد میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ پولیس جوان الرٹ رہیں،لوگ روز روز جنازے اٹھاکر تنگ آگئے۔ان کا مزید کہناتھاکہ ملک میں انصاف صرف ایک نعرہ بن کررہ گیا ہے،ہم انصاف کو اپنے اوپر مسلط نہیں کرتے، انصاف وہ ہے جو عملی طور پر دکھائی دے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ کبھی بھول کر بھی اپنے آپ کو عقل کل نہ سمجھنا ،انسان عقل کل نہیں ہوتا ، اللہ کی ذات عقل کل ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا ہے کہ جب سیکورٹی تھریٹس تھیں تو سیکیورٹی سخت کیوں نہیں کی گئی۔
چوہدری نثار نے خطاب سے پہلے کوئٹہ حملے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کیلئے دعا کی اور افسوس کا اظہار کیا۔صحافیوں سے گفتگو میں وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت سے پوچھوں گا جو ذمہ دار ہوا اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ دشمن ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے وہ چاہتا ہے کہ قوم کا اعتماد ہوا میں اڑ جائے۔وزیرداخلہ چوہدری نثا ر کا کہنا ہے کہ دشمن کمزور ہو گیا ہے لیکن ختم نہیں ہوا۔ دہشت گرد اب سرحد پار سے آپریٹ کرتے ہیں ، ہمیں ہر وقت الرٹ رہنا ہو گا۔ انہوں نے ایک بار پھر اس عزم کو دہرایا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.